Advertisement
پاکستان

معیشت اس حد تک گرچکی ہے کہ آنے والی حکومت اس کو نہیں اٹھا سکے گی ، مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے 70 فیصد معیشت کا دار و مدار زراعت پر ہے، دشمن نے ہمارے ملک کے دشمنوں کے ساتھ ملک کر ملک کی معیشت کا پہیہ روکا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Aug 11th 2024, 4:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معیشت اس حد تک گرچکی ہے کہ آنے والی حکومت اس کو نہیں اٹھا سکے گی ، مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ورنہ پھر عدم استحکام کا دورآئے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے مردان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت اس حد تک گرچکی ہے کہ آنے والی حکومت اس کو نہیں اٹھا سکے گی، شہباز شریف نے کہا ملک کی معیشت کو ٹھیک کروں گا، شہباز شریف ملک کی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام بہت ضروری ہے ورنہ پھر عدم استحکام کا دور آئے گا، ملکی معیشت کی حالت اچھی نہیں، ملک کا اقتصادیات تباہ ہے، ملک کے سیاسی نظام کو مستحکم رکھو۔

  ان کا کہنا تھا کہ 70 سال پاکستان اور چین کی دوستی اقتصادی دوستی میں بدل گئی، مغربی ممالک نے چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی روک تھام کے خلاف کارروائی شروع کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے 70 فیصد معیشت کا دار و مدار زراعت پر ہے، دشمن نے ہمارے ملک کے دشمنوں کے ساتھ ملک کر ملک کی معیشت کا پہیہ روکا، آج ملک کی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے۔

Advertisement