جی این این سوشل

پاکستان

جنرل ساحرشمشادمرزا کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن سےملاقات

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےشعبوں،دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال ہوا جبکہ سیکیورٹی  تعاون،انسداددہشت گردی اورعلاقائی امورپر بھی گفتگوکی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جنرل ساحرشمشادمرزا  کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن سےملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جنرل ساحرشمشادمرزا نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن سےملاقات  کی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا نے برطانیہ کا دورہ کیا ، جس دوران انھوں نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف ایڈمرل ٹونی راڈاکن  اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل رولینڈ واکرسے الگ الگ ملاقاتیں کیں ہیں ۔  

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کےشعبوں،دوطرفہ دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال ہوا جبکہ سیکیورٹی  تعاون،انسداددہشت گردی اورعلاقائی امورپر بھی گفتگوکی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی عسکری قیادت نےپاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کوسراہا  اور دہشتگردی کےخلاف پاکستان اور مسلح افواج کی قربانیوں کااعتراف کیا۔

پاکستان

جے یو آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید 2 ماہ کا وقت مانگ لیا

الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے، چیف الیکشن کمشنر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے یو آئی نے  انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے مزید  2 ماہ کا وقت مانگ لیا

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے 2 ماہ کی مہلت طلب کرلی تاہم الیکشن کمیشن نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اور پارٹی ڈی نوٹیفائی ہوسکتی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے جے یو آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ جے یو آئی کے جونیئر وکیل پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی انتخابات مرحلہ وار ہو رہے ہیں۔

وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سب سے زیادہ ضلعی یونٹس کے انتخابات میں وقت لگا ہے، ہم نے دستاویزات جمع کرائی ہیں جس انتخاب کا شیڈول دیا ہوا ہے، جولائی سے انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

جے یو آئی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمیں انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے 60 دن کی مہلت دے دیں، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ 60 دن تو زیادہ ہیں۔

جے یو آئی کے وکیل نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا معاملہ چل رہا ہے، اس میں مصروفیت تھی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئینی اصلاحات کا انٹرا پارٹی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں، اس کے بعد آپ کو مہلت نہیں ملے گی، الیکشن نہ کروانے پر پارٹی انتخابی نشان اورپارٹی ڈی نوٹی فائی ہوسکتی ہے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے سماعت کی تاریخ بعد میں طے کرنے کا کہتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

29 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف) کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا وقت مکمل ہونے پر جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوجرہ: شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی، تیز رفتار ٹرک نے بچی سمیت 4 خواتین کو روند ڈالا

گوجرہ: پنجاب کے شہر گوجرہ میں ایک دلخراش حادثے میں شادی کی خوشی ماتم میں بدل گئی۔ جھنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے۔

واقعے کی تفصیلات کے مطابق منشا اوڑھ کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب منعقد ہو رہی تھی۔ مہندی کی رسم کے بعد بچے اور خواتین سڑک کے کنارے جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ان پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں یاسمین، عاصمہ، نشا اور نمرہ نامی 4 خواتین جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا

وفاقی وزیرپٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کوامریکہ جانےکی اجازت نہیں ملی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن کو مصدق ملک کو گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی مگر وزیراعظم نے ہیوسٹن میں گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کی سمری مسترد کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اور کانفرنس کی کم اہمیت کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی، مصدق ملک کی بطور اسپیکر شرکت کیلئے خط بھی لکھا جا چکا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیرمصدق ملک کانفرس میں خطاب کرنے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll