Advertisement
پاکستان

اقلیتی برادری کا تعمیر وطن میں بھرپور حصہ ہے، وزیر اعظم

اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، شہباز شریف

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 11th 2024, 4:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقلیتی برادری کا تعمیر وطن میں بھرپور حصہ ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اقلیتی برادری نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا تھا، اقلیتی برادری قیام پاکستان سے لے کراب تک تعمیر وطن میں بھرپور حصہ ڈال رہی ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بسنےوالی تمام اقلیتوں کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں، ملکی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں کےشاندار کردار پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم نے11 اگست 1947 کو اقلیتوں کیلئے مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پر عزم ہیں، گیارہ اگست کو پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی میں بابائے قوم قاقئد اعظم محمد علی جناح کے خطاب کے تناظر میں اقلیتوں کا قومی دن منایا جا رہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement