محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، ترکیہ کے دورے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر نتیجہ خیز اقدامات تجویز کریں گے


ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی وزارت داخلہ آمدہوئی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیر مقدم کیا ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات ہوئی ،ملاقات میں پاکستان ترکیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ،سیکورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ14اگست سے ترکیہ کے شہریوں کو بغیر کسی فیس کے آن لائن ویزا کی سہولت میسر ہو گی، اس اقدام سے ترکیہ کے بہن بھائیوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہو گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، ترکیہ کے دورے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پر نتیجہ خیز اقدامات تجویز کریں گے،پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ترکیہ کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی روابط ہیں، جن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
ملاقات میں ترکیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی،اس ضمن میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، سفیر ترکیہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔
سفیر ترکیہ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 5 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- ایک دن قبل

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 8 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- ایک دن قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- ایک دن قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ایک دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- ایک دن قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- ایک دن قبل










