پاکستان

 وزیر داخلہ کا وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید  لیفٹیننٹ کو خراج تحسین

انہوں نے کہا  کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 11th 2024, 9:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 وزیر داخلہ کا وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید  لیفٹیننٹ کو خراج تحسین

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنی قیمتی جان دے کر خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی عظیم  قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں . 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  وادی تیراہ میں خوارج کے ساتھ جھڑپ میں شہید  لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید لیفٹیننٹ کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے بہادری کے ساتھ خارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 4 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ 
لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنی قیمتی جان دے کر خارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، شہید لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک کی عظیم  قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہید عزیر محمود ملک نے شہادت کا بلند رتبہ پایا، ان جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں۔


محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے بہادر افسران اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔