- Home
- News
سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو انارکی ہوگی، علی محمد خان
حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج کی کال دیں گے، رہنما پی ٹی آئی
پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ حکومت اگر پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حملہ آور ہوئی تو احتجاج کی کال دیں گے، سپریم کورٹ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے اگر اس کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو انارکی ہوگی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہوگا، ایک سال سے 9 مئی ہو رہا ہے اب اس ملک پر رحم کریں گے، بانی پی ٹی آئی ایک سال سے کہہ رہے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
انہوں ںے کہا کہ سپریم کورٹ کو خط لکھا جائے کہ 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے لائیں اور ہمارے لوگ ہوئے تو معافی مانگیں گے، بانی پی ٹی آئی کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹا گیا، کیا سابق وزیراعظم کی کوئی عزت نہیں؟ ملک کے نوجوان کو انتشاری اور دہشت گرد نہ کہا جائے پاک فوج کے خلاف، ملک کے خلاف اور آئین کے خلاف پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں ںے کہا کہ 13 اگست کو ملک کی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلیں، 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے دو تہائی اکثریت سے بانی پی ٹی آئی پر اعتماد کیا، چیف جسٹس کے حکم پر انتخابات ہوئے لیکن مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے، ہمیں مینڈیٹ واپس کیا جائے عدالت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں ںے کہا کہ اس اسمبلی میں عدم اعتماد آسکتی ہے کہ اگر قانون کے مطابق ہمارا مینڈیٹ واپس نہ کیا گیا، ہم امریکا کے کہنے پر یا پھر ڈونلڈ لو کے کہنے پر عدم اعتماد نہیں لائیں گے، ملک میں برائے نام جمہوریت ہیں، حکومت فارم 47 کی پرچی پر چل رہی ہے، جن سے 9 مئی میں جرم کیا اس کو سویلین کورٹ میں سزا دی جائے، ملٹری کورٹ میں کیس نہیں چلنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتی تھی، آج مہنگائی بانی پی ٹی آئی کے دور سے کئی گناہ زیادہ ہو چکی ہے، مہنگائی کی چکی میں اس عوام کو پیسنا بند کرنا ہوگا۔
علی محمد خان نے کہا کہ شیخ رشید کی دل میں بہت قدر ہے، شیخ رشید غریب کی آواز ہیں، کابینہ میں شیخ رشید نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے، شیخ رشید کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا، شیخ رشید نے پی ٹی آئی کے ساتھ ایک طویل وقت گزارا ہے، یہ مانگی ہوئی حکومت ہم کو نہیں چاہیے۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- ایک گھنٹہ قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 3 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 2 گھنٹے قبل