شہبازشریف نے کہا کہ حکومت ان اقدامات کو توسیع دینے کی خواہاں ہے اور رواں سال ملک بھر کے تین لاکھ کاروباری نوجوانوں کے لئے اضافی ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔


نوجوانوں کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے، رواں سال اس دن کا موضوع ہے ''ڈیجیٹل شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتیں پائیدار ترقی کا اہم ذریعہ''صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں جو مستقبل کے معمار اور رہنما ہیں۔
انہوں نے کہا یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لئے انہیں وسائل اور مواقع مہیا کرے۔صدر نے ہر نوجوان پاکستانی پر زور دیا کہ وہ دستیاب مواقع سے استفادہ کریں اپنی سوچ میں وسعت لائیں اور ملک کی بہتری کیلئے انتھک کام کریں۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میںکہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ' کاروبار اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے نوجوانوں کو معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ حکومت ان اقدامات کو توسیع دینے کی خواہاں ہے اور رواں سال ملک بھر کے تین لاکھ کاروباری نوجوانوں کے لئے اضافی ایک سو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 8 گھنٹے قبل

سیلاب سے معیشت کو دھچکا، شرح سود 9 فیصد پر لانے کی تجویز
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 6 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 11 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 11 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 12 گھنٹے قبل

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 4 گھنٹے قبل