پاکستان

9مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے، عظمی بخاری

انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب سے پیچیدہ کیسز کو سلجھانے میں مدد ملتی ہے، سمجھ نہیں آتا انہیں جوڈیشل کمیشن کی کیوں ضرورت ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر اگست 12 2024، 8:11 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
9مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے، عظمی بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ نو مئی میں جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟

عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ عدالتی ہتھوڑے سے انصاف کے عمل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، کیسز کی حقیقت عدالتوں کے فیصلے میں سامنے آجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانزک لیب سے پیچیدہ کیسز کو سلجھانے میں مدد ملتی ہے، سمجھ نہیں آتا انہیں جوڈیشل کمیشن کی کیوں ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 9مئی واقعات سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں، 9مئی کے شواہد کے طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی آن ریکارڈ ہے کہ ہمارے لوگ ہیں، یہ پاکستان کا نظام تباہ کر کے ریلیف لینا چاہتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی وی کو آگ لگائی، فوجی مجسمے گرائے، کہتے ہیں معاف کردو، 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ سب کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہے۔