سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں سرکاری فنڈز سے کسی کو اعلان نہیں کروں گا، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا گورنر کا جو کردار ہے وہ ادا نہیں کررہا ،میں نے گورنر کو پیغام بھیجا کہ آپ پولیٹیکل سیکرٹری سے باہر نکلیں


وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ،میرا یوم آزادی پر میسج ہے کہ ملک کےلئے پودوں لگائیں اور اس کا خیال رکھیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈ ا پور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ایسی چیزیں نوجوانوں کو فالو کرنی چاہیے جس سے ملک کو فائدہ ہو ، چائنہ ایک بہت بڑا ملک ہے جس میں ٹیکنالوجی سمیت اہم شعبوں پر کام ہورہا ہے ، چائنہ حکومت اگر خیبر پختونخوا میں ثقافی مرکز بنانا چاہتی ہے تو سرکاری زمین مفت دینے کو تیار ہوں ، چائنہ اگر میرے صوبے کے حق کےلئے کردار ادا کرتی ہے تو خیبر پختونخوا میں بلڈنگ دینے کےلئے تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا آگے بڑھنے کےلئے جزبہ ضروری ہے،ارشد ندیم ہمارے سامنے بہترین مثال ہے ،ہر بندہ یوم آزادی پر پودا لگائے اور اس کے ساتھ ٹک ٹاک بنائے ، ،میرا یوم آزادی پر میسج ہے کہ ملک کےلئے پودوں لگائیں اور اس کا خیال رکھیں ،بانی چیئرمین کے ساتھ چین کے دورے پر گیا تو ریکوئسٹ کی پیسے نہ دیں ٹیکنالوجی دیں ، چائنہ کے ساتھ ملکر خیبر پختونخوا کےلئے کام کررہے ہیں ، چائنہ کے پاس جو ہے وہ ہمیں دل کھول کر دینگے ہمارے پاس جو ہوگا وہ انھیں دیں گے ۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا گورنر کا جو کردار ہے وہ ادا نہیں کررہا ،میں نے گورنر کو پیغام بھیجا کہ آپ پولیٹیکل سیکرٹری سے باہر نکلیں ، گورنر کسی کھاتے میں نہیں آتا،ان کی کوئی اہمیت نہیں ، ہمارے صوبے میں معدنیات کی اہمیت ہے، مائننگ شعبے میں بہت چیزیں ضائع ہورہی ہیں ، صوبے کے لوگوں کے حقوق کی پاسداری کریں گے، نگران حکومت میں جنگلات کو بہت نقصان پہنچا ہے ،کچھ غیر ضروری کوٹے دئیے گئے جس کو ختم کیا ، صوبے کی کارکردگی پر کمیٹی بنی ہے ۔
بانی چیئرمین کی ٹیم کا حصہ ان کا اختیار ہے جس کو کھیلانا صوبے کے حالات اور معاملات دیکھے کیا ہورہا، سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں سرکاری فنڈز سے کسی کو اعلان نہیں کروں گا،جب سے وزیراعلی بناہوں تنخواہ نہیں لی، ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دوں گا ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 8 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 8 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 8 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 8 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 8 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 8 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago



