گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا بھی شکرگزارہوں، کل 14اگست ہے گولڈ میڈل کےساتھ 14اگست منائیں گے، وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا گیا


وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی ہیرو ارشد ندیم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
قومی ہیرو ارشد ندیم کے اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ ان کا استقبال کیا،عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم وزیراعظم کی دعوت پر اسلام آباد آئے ہیں۔
اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی دعاؤں سے گولڈ میڈل جیتا، گولڈ میڈل جیتنے کیلئے بہت محنت کی، والدین اور پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں،ارشد ندیم نے مزید کہا کہ کامیابی پراللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز نے مجھے بہت عزت دی، شہبازشریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، وزیراعظم کا بھی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرنے کیلئے محنت کروں گا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کا بھی شکرگزارہوں، کل 14اگست ہے گولڈ میڈل کےساتھ 14اگست منائیں گے، وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا گیا۔
ارشد ندیم نے مزید کہا کہ قوم کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، جب 2012 میں میاں نواز شریف نے یوتھ فیسیٹول کرایا تومیرا سفروہاں سے شروع ہوا تھا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- ایک گھنٹہ قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل






