جی این این سوشل

پاکستان

جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم  کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ

 ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم  کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم  کے اعزاز میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیہ

وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم، انکی والدہ اور انکے اہلِ خانہ کا استقبال کیا. 

 ارشد ندیم نے پاکستان کو یوم آزادی سے پہلے ایک شاندار تحفہ دیا جس نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا. 

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کار کردگی، طلائی تمغہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر انکے لئے 15 کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا. 

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد میں ایف 9 اور ایف 10 سیکٹر کے درمیان سڑک کو ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا بھی اعلان کیا. 

وزیرِ اعظم نے جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں نوجوانوں کو کھیلوں کی تربیت کیلئے ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی کے قیام کا بھی اعلان کیا جہاں 2028 اولمپکس کیلئے ایتھلیٹس و کھلاڑیوں کو تربیت دے کر بھرپور مقابلے کیلئے تیار کیا جائے گا. 

وزیرِ اعظم نے کھلاڑیوں کی بہبود، ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے اور انہیں تربیت کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے 1 ارب روپے کے اسپورٹس اینڈاؤمنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا. 

وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی اعلی کارکردگی اور پاکستان کیلئے اولپکس میں 40 برس بعد طلائی تمغہ جیتنے پر ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا.

کھیل

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے  درمیان  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ کل (جمعہ کو) ملتان سٹیڈیم ،ملتان میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔ جنوبی افرایقا کی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان پاکستان کی خواتین ٹیم کو 10 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی، تاہم پاکستان کی ویمنز ٹیم نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

پاکستان ٹیم کو فاطمہ ثنالیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمز ٹیم کو لورا ولوارٹ لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ کل (جمعہ کو) کو کھیلا جائے گا

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں۔

سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی۔ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے غلام رسول کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کے محمود خان کی کامیابی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت میں 96 پولنگ سٹیشنز میں سے 7 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدعی کے وکیل سے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ غلط رزلٹ تیار کیا گیا؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ فارم 45 کے مطابق یہ رزلٹ نہیں تھے اور افسران بھی جانبدار تھے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات میں سب سے اہم شواہد ووٹ ہوتے ہیں، فارم 45 تو پریذائیڈنگ افسر بھرتا ہے، آپ یا تو دوبارہ گنتی پر اعتراض کریں کہ ڈبے کھلے ہوئے تھے۔

وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پریذائیڈنگ افسران نے سارا فراڈ کیا، جج صاحب نے بغیر شواہد کے مجھے فیصلے میں جھوٹا کہہ دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم حقائق پر فیصلہ کرتے ہیں، یہ کوئی میاں بیوی کا مقدمہ نہیں جو سچے جھوٹے کا فیصلہ کریں گے۔ جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ اس کا فیصلہ ریکارڈ پر ہوتا ہے، پریذائیڈنگ افسران کی جانبداری ثابت کریں، بتائیں کیا وہ رشتہ دار تھے؟ دوبارہ گنتی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، پریذائیڈنگ افسر جانی دشمن بھی ہو تو فیصلہ ووٹ سے ہوتا ہے، ووٹوں کے سامنے فارم 45 کی کوئی اہمیت نہیں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے پی بی 14 میں دوبارہ گنتی اور ریٹرننگ افسران کیخلاف جانبداری کے الزامات کی درخواست مسترد کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر حامد خان نے آئینی ترمیم کے خلاف وکلا تحریک کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر حامد خان وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ جج تحصیل دار ہیں جنہیں ٹرانسفر کرنا چاہتے ہو؟

انہوں نے کہا کہ وکلا تحریک کا آج آغاز ہوا ہے، اس کا اگلا کنونشن کراچی میں ہوگا ، فضل الرحمان نے آئینی ترامیم کا مسودہ مکمل مسترد کردیا، منانے کیلئے حکومت کی سر توڑ کوششیں کیں ہیں ۔ 

حامد خان نے کہا کہ یہاں آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، بھارت، آسٹریلیا سمیت کہیں آئینی عدالت نہیں ہے، یہاں بھی آئینی عدالت کی ضرورت نہیں ہے، اس کا مقصد آئین کو تباہ کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ ہمیں ایسا کوئی آئینی پیکج ہمیں قبول نہیں ہے، ترمیم پر بحث ہوتی ہے اسے اوپن رکھا جاتا ہے، انہوں نے ترمیم کو چھپا کر رکھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی آئینی عدالت کو نہیں مانتے، ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے۔

حامد خان نے کہا کہ یہ آئینی پیکچ اپنے گھروں کو لے کر جاؤ، ہم آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 

ایڈووکیٹ علی احمد کرد نے بھی وکلا کنونشن سے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ ایڈووکیٹ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ ہم وکلا ایک آدمی ہیں، ایک طاقت ہیں، جب وکلا کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll