Advertisement

اگلے چار سے پانچ ماہ میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، شان مسعود

اس موقع پر ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی  کا کہنا تھا ابرار احمد اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان فاسٹ بولر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 14 2024، 4:56 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اگلے چار سے پانچ ماہ میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں، شان مسعود

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے اگلے چار سے پانچ ماہ میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں ، اس سے قبل یہ ایک سال کے دوران کبھی نہیں ہوا ۔ 

 تفصیلات کے مطابق کپتان شان مسعود اور ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی  نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا  دلچسپ بات یہ ہے کہ موجودہ سکواڈ میں چھ ایسے فاسٹ بولرز ہیں جو پلئینگ الیون میں شامل ہونے کا دعوی کر سکتے ہیں ، 2019 سے اب تک ہمیں ہوم گراونڈز پر کھیلنے کا اپنا انداز نہیں ملا ،دیگر ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈز پر لمبے عرصے سے کھیل رہی ہیں ،ہمیں آسٹریلیا، انڈیا اور نیوزی لینڈ کی طرح ہوم گراؤنڈ کو اپنا قلعہ بنانا ہے،ہم اپنے ہوم گراونڈز کو دوسروں کیلئے ایک چیلنجنگ جگہ بنانا چاہتے ہیں ۔ 

شان مسعود نے کہا میں انگلینڈ کی صرف باز بال اپروچ کو ہی نہیں سراہتا لیکن ان کی ٹیلنٹ کی شناخت کر کے اسے موقع دینے کی اپروچ کو بھی سراہتا  ہوں،عظیم ٹیموں کا ڈریسنگ روم کلچر بھی ان کی کامیابی کا باعث بنتا ہے . 

انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم نے ہم سب کو جذباتی کردیا شان مسعود پوڈیم پر پرچم لہرانا اور اولمپک بیل بجانا بڑا شاندار تھا ، ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان کے لیے کچھ کرنے کے لئے سب کو متحرک کیا ۔  

اس موقع پر ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی  کا کہنا تھا ابرار احمد اپنے کیرئیر کے آغاز میں ایک عمدہ نوجوان فاسٹ بولر ہیں ، سلمان علی آغا کو ہم ایک اچھا اسپیشلسٹ اسپنر سمجھتے ہیں ، بیرون ملک کھیلنے کا کھلاڑیوں کو مالی طور پر فائدہ ہوتا ہے ، اگر کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیل کر پاکستان کے لیے ایک بہتر کرکٹر بننے کا موقع ملتا ہے تو انہیں ان مواقع کو زیر غور لانا چاہیے ، ارشد ندیم کا ہمارے ڈریسنگ روم میں آنا اور گولڈ میڈل شئیر کرنا شاندار ہو گا ۔   

Advertisement
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 3 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 دن قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 6 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 6 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 5 گھنٹے قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 5 دن قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement