پاکستان نیول اکیڈمی کے جوان کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے


کراچی: پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر، بابائے قوم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔
اس سال پاکستان نیول اکیڈمی کے جوان کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ یہ روایت ہر سال 14 اگست کو قائم کی جاتی ہے، جس کے تحت پاک بحریہ کے جوان اور پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس باری باری مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
اس سال کی تقریب میں پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ، کموڈور محمد خالد، مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے۔ جبکہ پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر احمد حسن تمغہ بسالت نے انجام دیے۔
اعزازی گارڈز ایک دستہ پاک بحریہ کے تجربہ کار سیلرز پر مشتمل ہوتا ہے، جبکہ دوسرا دستہ پاکستان نیول اکیڈمی کے مستقبل کے افسران پر مشتمل ہوتا ہے۔
گارڈز کی جانب سے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو قومی سلام پیش کیا گیا جس کے بعد مہمان خصوصی نے گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا۔
پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ کموڈور محمد خالد نے گارڈز تعیناتی کے بعد مزار قائد پر پھول رکھے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 7 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 4 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



