مجھے پختہ یقین ہے کوئی منفی قوت اعتماد کے فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کرسکی ہے اور نہ ہی آئندہ کرسکے گی


راولپنڈی : آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کو کمزور کرنا ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، مجھے پختہ یقین ہے کوئی منفی قوت اعتماد کے فوج اور عوام کے رشتے کو کمزور کرسکی ہے اور نہ ہی آئندہ کرسکے گی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں یوم آزادی کی مناسبت سے آزادی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے جنگ روایتی ہو یا غیر روایتی، Dynamic یا Proactive جنگی حکمت عملی ہو، ہماری جوابی کارروائی تیز اور دردناک ہوگی۔
جنرل عاصم منیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ہونے والی آزادی پریڈ میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور قائداعظم محمد علی جناح کی تاریخی تقریر سنائی گئی۔ اس موقع پر تاریخی آتشبازی نے آسمان کو رنگ و نور سے بھر دیا۔
آرمی چیف نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا قومی شعور نظریہ پاکستان پر مبنی ہے، جس نے مسلمانوں کو ایک علیحدہ شناخت فراہم کی۔ انہوں نے قائد اعظم کے تاریخی الفاظ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے قوم اور افواج کا باہمی اعتماد کلیدی ہے۔ انہوں نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں اور قربانیوں کا ذکر کیا اور یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حوالے سے بھی بات کی، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو شریعت اور آئین پاکستان کو نہیں مانتا، ہم اسے پاکستانی نہیں مانتے۔ بلوچستان کی سالمیت اور فلاح و بہبود کے لیے افواج پاکستان کا کردار جاری رہے گا۔
افغانستان، مقبوضہ کشمیر، اور غزہ کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور غزہ میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی مذمت کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ آزادی کی قیمت چکائے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی اور ہم اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ ہر قسم کی جنگ کے لیے ہماری حکمت عملی تیز اور مؤثر ہوگی۔
تقریب کے اختتام پر جنرل عاصم منیر نے قوم کو آزادی اور تحفظ کی جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی اور کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور ہم اپنے دشمنوں کی ہر سازش کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 11 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 11 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 11 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 14 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 12 hours ago
