مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن میں حق پر کھڑا ہوں جو مرضی کرلیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا وقت ختم ہوچکا ہے، اپنا بوریا بستر باندھ لے، مجھے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن میں حق پر کھڑا ہوں جو مرضی کرلیں۔
اپنے وڈیو بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ۔ حکومت نفرت کی علامت بن چکی ہے، سکیورٹی کے بغیر ملک کے کسی حصے میں نہیں جاسکتے ۔ حکمرانوں کی تصویریں قابل نفرت بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا جرم یہ ہے کہ میں نے ایک شخص اور اس کی بیوی کے خلاف بیان نہیں دیا ۔ 40 روز کا چلہ کاٹ لیا، دوستی قبروں تک نبھاتا ہوں۔ حق اور سچ پر ڈٹا رہوں گا جو مرضی کر لیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا اہم ویڈیو پیغامhttps://t.co/3xevmlOlJ4 pic.twitter.com/v2jE29EjcZ
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 14, 2024
شیخ رشید نے کہا کہ 55 سال سے جشن آزادی منارہے ہیں اس سال پابندی لگائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کہتا ہے تم کراؤڈ پُلر ہو لوگ بہت آئیں گے، جلسہ نہیں ہونے دوں گا۔ ڈپٹی کمشنر نے لال حویلی جشن آزادی جلسہ اور آتش بازی پر پابندی لگا دی۔
سربرا عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ 13 اگست رات 9 بجے مجھے لال حویلی چھوڑنے کا حکم دیا گیا ۔ پولیس نے لال حویلی کو گھیر لیا تھا ہم صرف ملی نغمے ترانے پڑھنا چاھتے تھے۔ لال حویلی کے اطراف اورسامنے 8 ، 10 ہزار لوگ جلسے کے بغیر جمع ہوگئے تھے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مجھے اب قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ پیپلز پارٹی نے میرے بیان کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے۔ قانون ہے کہ جہاں کوئی واقعہ ہو وہیں مقدمہ ہوتا ہے۔ میرے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج کرادیے گئے۔ جشن آزادی کے دن اس اپیل کی مجھ سے تعمیل کرائی گئی ہے۔ خوفزدہ نہیں ہوں، ڈٹ کر کھڑا ہوں۔ مجاز متعلقہ ادارے فسطائیت کا نوٹس لیں۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 15 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 9 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 hours ago







