پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے


گلوکارہ آئمہ بیگ ’منی ہارٹ اٹیک‘ کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ دل میں تکلیف کے باعث وہ اسپتال آئیں تو ڈاکٹرز نے کم نوعیت کے ہارٹ اٹیک کا انکشاف کیا۔
انہوں نے اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے جسم پر ای سی جی کے پوائنٹس لگے ہوئے تھے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بتایا کہ منی ہارٹ اٹیک کی وجہ ذہنی تناؤ، نیند کی کمی اور بے سکونی ، بہت زیادہ سفر کرنا ، رات کو نیند نہ آنے اور مسلسل تھکن ہے۔
آئمہ بیگ نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کب ہوا تاہم انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا ہے کہ اب وہ اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام اور بہت زیادہ احتیاط بھی کررہی ہیں۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 18 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل







