جی این این سوشل

پاکستان

190 ملین پاؤند کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس،عمران خان کی بہنوں کی جانب متفرق درخواست دائر

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی190 ملین پاؤنڈز سے متعلق ریمارکس واپس لیں اور پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس نہ سنیں، استدعا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

190 ملین پاؤند کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس،عمران خان کی بہنوں کی جانب متفرق درخواست دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سپریم کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں نے مونال ریسٹورنٹ اور مارگلہ ہلز کیس میں 190 ملین پاؤنڈز سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس پر جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو متفرق درخواست دے دی۔

رجسٹرار آفس نے متفرق درخواست لینے سے انکار کر دیا، درخواست کی ایک کاپی سپریم کورٹ میں موجود ڈاک خانے اور دوسری کاپی کوریئر کے ذریعے جمع کرا دی گئی۔

متفرق درخواست علیمہ خان اور عظمٰی خان نے جمع کرائی، انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ 190 ملین پاؤنڈز سے متعلق ریمارکس واپس لیے جائیں اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بھی کیس نہ سنیں۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف مس کنڈکٹ پر جوڈیشل کونسل جانے کا حق رکھتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے 190 ملین پاؤنڈز سے متعلق ریمارکس کیس پر اثر انداز ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مارگلہ ہلز کیس کا 190 ملین پاؤنڈز کیس سے کوئی تعلق نہیں لیکن ان کے ریمارکس کا کیس پر اثر پڑ سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلزنیشنل پارک وزارت داخلہ کو منتقل کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے مارگلہ ہلز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران 190 ملین پاونڈ کیس کا تذکرہ کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ 190 ملین پاونڈ والا بھی بلڈر ہی تھا مگر بلڈر کے خلاف کوئی خبر نہیں چلے گی، جب ہم نے حکم دیا تو عدالت کو گالیاں دی گئیں، ہم نے تو صرف عوام کا پیسہ واپس بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

علاقائی

پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء

خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بہبود و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کا اجراء

لاہور :پنجاب میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اجرا کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہمت کارڈ کے اجراء کے سلسلے میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بینک آف پنجاب کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہوئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی بہبود و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمت کارڈ کے ذریعے خصوصی افراد کو مالی امداد فراہم کر کے ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا جائے گا۔

ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں خصوصی افراد کو 10,500 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بینک آف پنجاب 65 ہزار خصوصی افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا تاکہ وہ آسانی سے اپنی رقم نکال سکیں۔

ہمت کارڈ میں خواتین کے لیے 30 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمن   کی  چوہدری شجاعت حسین  سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات

مولانا فضل الرحمن منگل کے روز یہاں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے ، انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولا نا فضل الرحمن کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں،چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود کے ساتھ بھی گہرے مراسم تھے ،انہوں نے کہا کہ تعلقات کا یہ سلسلہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بھی قائم ہے اور قائم رہے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں ، ہم چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آئے تھے لیکن چوہدری شجاعت حسین نے 22اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں ہمیں حلوہ کھلایا اورختم نبوت کے حوالے سے کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔

اس موقع پر مولانا امجد خان نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ 1974میں قومی اسمبلی میں پاس ہونے والی قراردادوں اور مکمل کارروائی کو کتابی شکل دے دی گئی ہے ،پانچ جلدوں میں چھپی ہوئی یہ کتاب جلد آپ کو بھجوائیں گے ۔ملاقات کے اختتام پر چوہدری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی گئی ۔ سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین ، ترجمان جے یو آئی اسلم غور ی ، حافظ نعیم ، حافظ غضنفر ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی مولانا امجد خان اور دیگر بھی ملاقات میں موجود تھے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں مزید 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور : پنجاب حکومت نے لاہور شہر کی انتظامی تقسیم میں ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور پنجاب کا سب سے بڑا شہر بن گیا۔

مجموعی طور پر ضلع لاہور کی دس تحصیلیں ہوگئیں، وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی۔ پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو نے نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی تحصیلوں میں نشتر، واہگہ، اقبال ٹاون، راوی اور صدر شامل ہیں۔ ان نئی انتظامی اکائیوں کے لیے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جو کمشنر لاہور کو رپورٹ کریں گے۔ 

اس سے قبل لاہور میں رائیونڈ، ماڈل ٹاون، لاہور کینٹ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں موجود تھیں۔ نئی تحصیلوں کے قیام سے شہر کی انتظامی تقسیم میں بہتری آئے گی اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام سے ان کے مسائل حل ہوں گے اور انہیں بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نئی تحصیلوں کے قیام کا مقصد شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور شہر کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll