جی این این سوشل

علاقائی

سندھ میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی، صاف پانی کی مہم میں پیشرفت

اب تمام سرکاری اداروں میں پانی کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے جگ اور گلاس کا استعمال لازمی ہوگا، نوٹیفکیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی، صاف پانی کی مہم میں پیشرفت
سندھ میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی، صاف پانی کی مہم میں پیشرفت

کراچی : صوبائی حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اس فیصلے کو منظور کیا گیا ہے جس کے تحت اب تمام سرکاری اداروں میں پانی کے لیے پلاسٹک کی بوتلوں کے بجائے جگ اور گلاس کا استعمال لازمی ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق سندھ کے تمام سرکاری دفاتر میں پاسٹک والی پانی کی بوتلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری دفاتر میں پانی کیلیے پلاسٹک کی بوتل کے بجائے جگ اور گلاس استعمال کرنا ہوگا۔ 

یہ فیصلہ صوبے میں پلاسٹک کے استعمال کو کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پلاسٹک کی بوتلیں نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتی ہیں بلکہ ان کی پیداوار اور ضائع ہونے سے بھی بہت زیادہ توانائی ضائع ہوتی ہے۔

پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی سے صوبے میں پلاسٹک کے کچرے کی مقدار میں نمایاں کمی آئے گی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔صوبائی حکومت کا یہ فیصلہ دیگر صوبوں اور اداروں کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔

پلاسٹک کی بوتلوں میں پائے جانے والے کیمیائی مادے صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ اس پابندی سے لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

 

جرم

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچ یکجہتی کمیٹی نہتے شہریوں پر حملہ کرکے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا کہ  دہشت گردوں نے نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے اندھا دھند استعمال کے ذریعے نرم اہداف کو نشانہ بنانے کی یہ حکمت عملی جنگی اور انسانی حقوق کے قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ 
گزشتہ رات کئے گئے حملوں کا سلسلہ درحقیقت ان کی مایوسی کا مظہر ہے کیونکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ 
 وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ BLA/BLF کے دہشت گرد پاکستان، بلوچستان کے عوام اور علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے دشمن ہیں۔ وہ یقیناً دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ایماء پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام مقامات پر فوراً اور مؤثر ردعمل کا مظاہرہ کیا ہے اور دشمنوں کو بھاری نقصان سے دوچار  کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور حکومت پاکستان ایسے بزدلانہ حملوں کی وجہ سے کسی بھی دباؤ میں نہیں آئے گی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسی کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے اور پاکستان اور پاکستانی عوام کے دفاع میں کسی بھی طرح کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ

الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ

این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ آج سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 28 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی  پیشگوئی ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں  8 پیسے  کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کو کاروباری کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا ، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے رہی ، دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 367.71 روپے، سعودی ریال 74.43 روپے، یو اے ای درہم 76.23 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll