جی این این سوشل

تجارت

تاجر دوست سکیم ناقابل قبول، تاجروں کا  28 اگست ملک گیر ہڑتال کا اعلان 

مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران کے مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاجر دوست سکیم ناقابل قبول، تاجروں کا  28 اگست ملک گیر ہڑتال کا اعلان 
تاجر دوست سکیم ناقابل قبول، تاجروں کا  28 اگست ملک گیر ہڑتال کا اعلان 

اسلام آباد : ملک بھر میں تاجر تنظیموں نے حکومت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران کے مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی تاجر دوست اسکیم ناقابل عمل ہے اور اس سے تاجروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس اسکیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے اور دالوں، آٹے سمیت دیگر اشیاء پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا جائے۔

تاجر رہنماؤں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے اور بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز اور سلیب سسٹم کو ختم کیا جائے۔ اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ، اضافی سیکیورٹی اور ظالمانہ سلیب کو بھی ختم کیا جائے۔

تاجر رہنماؤں نے ایف بی آر کے جاری کردہ ایس آر او G۔236 اور h-236 کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر، وزیراعظم سمیت تمام افسران کو مفت بجلی، گیس اور پیٹرول سمیت تمام مراعات بند کی جائیں اور سرکاری افسران کو بڑی گاڑیوں کے بجائے کلٹس گاڑیاں دی جائیں۔

تاجر رہنماؤں نے اشیائے خوردونوش سمیت اسٹیشنری، پولٹری، ادویات اور دیگر اشیاء پر لگائے گئے جنرل سیلز ٹیکس کو بھی فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایکسپورٹ سیکٹر پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کو بھی واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پرائیویٹ تنخواہ دار طبقہ اور تاجروں کے انکم ٹیکس سلیب میں اضافے کو بھی واپس لیا جائے۔

تاجر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس کے لیے آمدن کی چھوٹ کی حد کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھایا جائے، رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی صنعت پر لگائے نئے ٹیکسز کو واپس لیا جائے اور گین پیریڈ بحال کیا جائے۔ انہوں نے ایف بی آر کے افسران کو دیے گئے لامحدود اختیارات کو ختم کرنے اور سودی معیشت کا خاتمہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

جرم

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں بم دھماکا، 4 افراد ہلاک

کمشنر بنوں عابد وزیر کا کہنا ہے کہ تمام افسران وہاں موقع پر موجود ہیں، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں 
 بم دھماکا، 4 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا تحصیل رزمک بازار میں ہوا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، واقعے کے بعد قانون نافذ اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

کمشنر بنوں عابد وزیر کا کہنا ہے کہ تمام افسران وہاں موقع پر موجود ہیں، تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کمی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں  8 پیسے  کمی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق سوموار کو کاروباری کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کی معمولی کمی کے بعد 278 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 42 پیسے کا ہو گیا ، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 278 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے ، 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 10 پیسے رہی ، دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو 311.89 روپے، برطانوی پاؤنڈ 367.71 روپے، سعودی ریال 74.43 روپے، یو اے ای درہم 76.23 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا منفی اختتام ہوا،انڈیکس میں  کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کےآغاز پراسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر پی ٹی آئی رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک

مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، ترجمان ایف آئی اے لاہور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر پی ٹی آئی  رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک

منی لانڈرنگ کیس،عدالتی احکامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتی احکامات پر مونس الہٰی کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے اور مونس الہٰی کا پاسپورٹ بھی کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ہ مونس الہٰی کے ساتھ دیگر 6 ملزمان کے شناختی کارڈز بھی بلاک کر دیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کی جائیدادیں قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

اس سے قبل بھی عدالت نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll