جی این این سوشل

پاکستان

غیرقانونی سمز کی بندش کا آغاز ، صارفین کو اپنا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ہدایت

پی ٹی اے نے نادرا سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے ان سمز کی شناخت کی ہے جو کہ غیر قانونی طور پر استعمال کی جا رہی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیرقانونی سمز کی بندش کا آغاز ، صارفین کو اپنا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ہدایت
غیرقانونی سمز کی بندش کا آغاز ، صارفین کو اپنا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیرقانونی سمز کی روک تھام کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ان سمز کو بند کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ جعلی یا منسوخ شدہ شناختی کارڈوں سے منسلک ہیں۔ یہ عمل جمعہ سے شروع ہو چکا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے گا۔

پی ٹی اے نے نادرا سے حاصل کردہ ڈیٹا کی مدد سے ان سمز کی شناخت کی ہے جو کہ غیر قانونی طور پر استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس ڈیٹا کی بنیاد پر ان سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے جو کہ جعلی شناختی کارڈوں، منسوخ شدہ شناختی کارڈوں یا فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔

پی ٹی اے نے سمز کی بندش کے عمل کو تین مراحل میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈوں پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ایکسپائر ہو چکے شناختی کارڈوں سے منسلک سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے اور آخری مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بلاک کیا جائے گا۔

سمز کی بندش سے قبل پی ٹی اے نے صارفین کو آگاہی پیغامات بھیجے اور ان سے اپنا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی درخواست کی۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جو صارفین اپنا ڈیٹا اپڈیٹ نہیں کریں گے ان کی سمز بلاک ہو سکتی ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال مختلف قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے کہ دھوکہ دہی، فراڈ اور دہشت گردی۔ غیر قانونی سمز کو بلاک کر کے حکومت ان سرگرمیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے شناختی کارڈز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور اپنی سمز کو اپنے نام پر رجسٹرڈ کرائیں۔ اس کے علاوہ صارفین کو پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

موبائل آپریٹرز کو بھی اس عمل میں تعاون کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ آپریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ٹی اے کے ساتھ مل کر غیر قانونی سمز کو بلاک کرنے کا عمل مکمل کریں۔

پاکستان

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

لوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لئے ہو گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لئے ہو گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لیے ہوگی۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے  یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔عوام فوج سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا تخفظ ہمیں ڈیفنڈ کرتے ہیں، مجھے جس کمرے میں رکھا گیا ہے وہ اوون ہے اس کے باوجود مجھے کوئی ریلیف نہیں چاہیے۔

بانی چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے ان کے پاس کوئی پلان نہیں، ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں ، یہ صرف قرض لے رہے ہیں۔ مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے، میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں،میں زرداری نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، صرف بھیڑ بکریاں ڈںڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں، اپیل ہے فوج سب کی ہے، ملک کو مضبوط ادارے کی ضرورت ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے۔بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں،پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت یے اور اب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے یہ سارا نزلہ ایک ادارے پر گررہا ہے محسن نقوی کی کیا کوالیفکیشن ہے جو اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا؟ یہ 2008ء کا نیب زدہ ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ واحد سپورٹس ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے، یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں،ورلڈ کپ میں ہم پہلی 4 اور ٹی 20 کی 8 ٹیموں میں نہ آئے،کل بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی، محسن نقوی کی 5 ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے،یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا، اس کی قابلیت کیا ہے، کرکٹ تباہ کرچکا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے ساتھ تعینات اسٹاف کو چوتھی بار تبدیل کیا گیا ہے، جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں لگتا ہے انکی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔بشریٰ کے کمرے میں چوہے آچکے ہیں،  وہ نماز پڑھتی ہے اور چوہے چھت سے گرتے ہیں، آج عدالت کو آگاہ کیا ہے تاکہ چوہے ختم ہوسکیں اسی طرح مجھے اوون نما میں کمرے میں رکھا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کی موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت اور وزیراعظم کی  موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

آصف علی زرداری نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھی موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll