جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں زیر تحویل سابق جیل افسر رہا

ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے ان سے ملاقات کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں زیر تحویل سابق جیل افسر رہا
عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں زیر تحویل سابق جیل افسر رہا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اقبال کو مبینہ طور پر عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق 13 اگست کو ظفر اقبال کو تفتیش کے لیے تحویل میں لیا گیا تھا۔ جمعہ کی سہ پہر اچانک اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔ ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے ان سے ملاقات کی، ظفر اقبال نے ناظم شاہ کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے شبے میں دو افسران سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ان افسران میں ظفر اقبال اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں۔ 14 اگست کوسابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو بھی عمران خان کیلئے پیغام رسانی اور سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے اپنے گھر پہنچنے کے بعد حساس اداروں کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ اپنے ہی گھر میں اپنی گرفتاری کی خبر چائے کی چسکی لیتے ہوئے سُن رہا ہوں۔ یہ زرد صحافت ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

جرم

موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

 مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موسیٰ خیل  میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

ایس ایس پی کے مطابق مسلح افراد نے 10 گاڑیوں کو بھی آگ لگادی، پولیس، لیویز موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکیں گے اور حکومت ان کا پیچھا کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دہشت گردی کے بدترین واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بزدلانہ کارروائی میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر ظلم کا مظاہرہ کیا، درندگی اور ظلم کی انتہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم کی کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

پولیس کے افسران و جوانوں کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم کی  کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی  مذمت

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرم کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دھشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کی بلند درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بناتےہوئے حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی بھی ہدایت کر دی۔ 

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران و جوانوں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں ہیں، پولیس کے افسران و جوانوں کی فرض شناسی پر مجھ سمیت پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

"آپریشن گولڈ اسمتھ" ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کاشش

ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

"آپریشن گولڈ اسمتھ" ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی ناکام کاشش

’’آپریشن گولڈ اسمتھ‘‘ ایجنڈہ کیسے کام کرتا ہے اور کس طرح ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔

مغربی ذرائع ابلاغ عمران خان کو ایک مظلومیت کا استعارہ بنا کے پیش کر رہے ہیں اور دنیا کو یہ باور کروانے میں مصروف ہیں کہ عمران خان آمریت کے زیر عتاب ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے قانون کے مطابق مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور کئی مقدمات میں ان کو عدالتی ریلیف بھی مل چکا ہے، یہ بیرونی قوتیں اپنے مخصوص سیاسی عزائم کی تکمیل کیلئے بین الاقوامی میڈیا میں کم از کم 129 مضامین شائع کروا چکے ہیں جن میں پاکستان کے ریاستی اداروں، خاص طور پر فوج پر تنقید کی گئی ہے۔

میڈیا پر چلائی جانے والی یہ مہم ایک سوچی سمجھی سازش کا شاخسانہ ہے جو مخصوص سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہے۔ عمران خان کا سابقہ سسرال گولڈ اسمتھ خاندان صیہونی اور سرمایہ دار طبقات میں ایک اثرورسوخ کا حامل ہے۔ عمران کی حمایت میں چلائی جانے والی اس مہم کی پشت پناہی بھی یہی خاندان کر رہا ہے۔

آپریشن گولڈ اسمتھ محض ایک سیاسی چال سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ پاکستان کی خودمختاری کے لیے جاری جدوجہد کے نہ صرف منافی بلکہ بیرون ملک سے پاکستان کے اندرونی حالات پر اثر انداز ہونے کی وہ سازش ہے جس کا پاکستان کو مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک کی خودمختاری ایک بنیادی حق ہے جس کا بھرپور دفاع کیا جانا چاہیے۔پاکستان نے اس سے پہلے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور عوام کی تائید سے سرخرو ہوا ہے لیکن اس کامیابی کے حصول کیلئے ایک قومی سوچ اور متفقہ حکمت عملی وقت کا اہم تقاضا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف 5 اگست کو پریس کانفرنس میں ملک مخالف منصوبے کو ناکام کرچکے ہیں۔ یہ جو بیرون ملک سے ریاست پاکستان کے خلاف ایک تواتر کے ساتھ مہم چلائی جارہی ہے، پہلی بات کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ یہ کن مقاصد کے لیے چلائی جارہی ہے۔ ہمیں علم ہے کہ یہ مہم کون چلارہا ہے اور کون لوگ ہیں جو انہیں مدد فراہم کررہے ہیں، ہمیں یہ بھی بخوبی معلوم ہے کہ بیرون ملک وہ کون سے ریاستی اور غیر ریاستی عناصر ہیں جو اس مہم کو چلاتے ہیں اور مدد فراہم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ آپریشن گولڈ اسمتھ میں امریکہ اور برطانیہ میں من گھڑت قراردادیں پیش کرنا اور پاس کروانا، آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور آئی ایم ایف کے آفس کے باہر مظاہرہ کرنا شامل ہے۔

علاوہ ازیں بیرون ملک گاڑیوں اور جہازوں پر پیڈ پاکستان مخالف مہم چلوانا بھی گولڈ اسمتھ آپریشن کا حصہ ہیں۔ گولڈ اسمتھ کے پیروکار ایک طرف تو غزہ میں معصوم مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں، دوسری طرف پاکستان میں جھوٹی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر من گھڑت پروپیگنڈا چلارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی کی طرح پاکستان کی غیور عوام گولڈ اسمتھ کے اس نئے وار کو بھی ناکام بنادیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll