جی این این سوشل

دنیا

افغانستان کی پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش 

افغانستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں ، ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان کی پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش 
افغانستان کی پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کی پیشکش 

افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے وضاحت کی کہ افغانستان کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتا اور اگر پاکستان کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو وہ ان کے ساتھ شیئر کرے۔ 

انہوں نے کہاکہپاکستان چاہے تو ہم پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر حکومت پاکستان چاہتی ہے تو ہم بھائی چارے کے اصولوں پر اپنی کوششیں کریں گے، لیکن اگر پاکستان نہیں چاہتا تو ہم مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ یہ ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں بار بار افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی حکام نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے اور افغان حکومت کو پاکستان میں در اندازی کے ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔

پاکستان

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ ، پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق

لوچستان کے شہر قلات میں مسلح افرادکی فائرنگ سے پولیس اور لیویز  اہلکاروں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ایس ایس پی قلات دوستین دشتی کے مطابق فائرنگ سے پولیس کا ایک سب انسپکٹر، چار لیویز اہلکار اور پانچ شہری جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ اور شہر میں مسلح افراد رات سے پولیس کے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب، نامعلوم مسلح افراد نے جیونی میں بھی پولیس تھانے پر حملہ کیا تھا، حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانے پر کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

یکم ستمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم ستمبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی کا امکان

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری، یکم ستمبر سے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور آئل مارکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر کام کیا ہے جس کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے۔ 

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر پیٹرولیم مصنوعات پر پڑے گا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 79 بیرل تک پہنچ گئی ہے اور اس کا جائزہ 30 اگست تک لیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حتمی سمری 31 اگست کو بھجوائی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزار پر حاضری

حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی  مزار پر حاضری

داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll