جی این این سوشل

پاکستان

شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم کرنے اعلان کر دیا

شیر افضل مروت نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں طرف سے گلے شکوے اور تحفظات کا تبادلہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے اعلان کر دیا
شیر افضل مروت نے پارٹی سے اختلافات ختم ہونے اعلان کر دیا

راولپنڈی: شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج تین ماہ بعد پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کرنے میں کامیاب ہوئے، جس کے دوران بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملایا اور گلے لگایا۔ 

شیر افضل مروت نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں طرف سے گلے شکوے اور تحفظات کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اختلافات حل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کے سامنے 22 اگست کے جلسے کے حوالے سے انہیں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مروت نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر پارٹی کے ساتھ اختلافات ختم کر رہے ہیں اور پارٹی رہنماؤں کے حوالے سے دیے گئے اپنے پچھلے ریمارکس پر معذرت خواہ ہوں۔ 

شیر افضل مروت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اب وہ مکمل طور پر پارٹی کے ساتھ یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں گے، اور ان کی توجہ پارٹی کی ترقی اور اس کے مقاصد کے حصول پر مرکوز ہوگی۔ 

دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

یمن کے ساحل پر ایک دلخراش واقعہ میں تارکین وطن لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلی تھی اور اس میں 25 ایتھوپین اور 2 یمنی شہری سوار تھے۔

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ باقی 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری بہتر زندگی کی تلاش میں یمن کے راستے عرب ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں،  پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مزار پر حاضری

حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی  مزار پر حاضری

داتا گنج بخش الہجویریؒ کے عرس کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی داتاگنج بخشؒ کے مزار پر حاضری، چادر پوشی کی اور پھول رکھے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے داتا دربار کے تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے پراجیکٹ کے بارے بریفنگ دی اور پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت دنیا بھر میں حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عقیدت مندوں کو عرس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت داتا گنج بخش ؒسمیت بزرگان دین نے برصغیر میں امن و آشتی کا درس دیا، آج ہمیں حضرت داتا گنج بخشؒ اور دیگر بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll