جی این این سوشل

صحت

منکی پاکس سے بچائوویکسین دستیاب نہیں ،کراچی کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

طبی ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منکی پاکس سے بچائوویکسین دستیاب نہیں ،کراچی کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری
منکی پاکس سے بچائوویکسین دستیاب نہیں ،کراچی کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

کراچی  :عالمی سطح پر منکی پاکس کے کیسز میں اضافے کے بعد کراچی میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کے اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ماہر متعدی امراض ڈاؤیونیورسٹی پروفیسرسعید نے بتایا کہ منکی پاکس سے بچاؤ کی ویکسین فی الوقت دستیاب نہیں ہے تاہم چیچک کی ویکسین منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو عام طور پر جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ تاہم، حال ہی میں انسانوں میں اس وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

منکی پاکس کی علامات میں بخار، سردی لگنا، سر درد، پٹھوں میں درد، خارش، اور غدود کی سوجن شامل ہیں۔ جلد پر دانے بھی اس بیماری کی ایک عام علامت ہے۔

منکی پاکس کی تشخیص کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

منکی پاکس سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کی صفائی، سینیٹائزر کا استعمال اور ماسک پہننا ضروری ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیچک کی ویکسین بھی منکی پاکس سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔

کراچی میں ابھی تک منکی پاکس کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ تاہم، شہر کے ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بیماری کے ممکنہ مریضوں کی تشخیص کے لیے تیار رہیں۔

صحت کے حکام منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔ 

دنیا

حزب اللہ کی اسرائیل پر300 سےزائد راکٹوں کی بارش

حملے میں اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کی  اسرائیل پر300 سےزائد راکٹوں  کی بارش

حزب اللہ کی  اسرائیل پر300 سےزائد راکٹوں اور ڈرونن کی بارش کر دی

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اپنے سربراہ حسن نصر اللہ کے قریبی ساتھی اور سینیئر کمانڈر فواد شکر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کے مشرقی علاقے میں300 سے زائد  راکٹوں اور 100 سے زائد دھماکا خیز ڈرونز کی بارش کردی۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی تنصیبات اور دفاعی نظام آئرن ڈوم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا اور شہید کمانڈر کے بدلے میں یہ محض ایک ابتدا ہے۔

اسرائیل میں 2 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی جب کہ تل ابیب آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئی تھیں جنھیں بعد ازاں بحال کردیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں ائیر فورس کے 100 جنگی طیاروں نے حزب اللہ کے راکٹ لانچر سائٹس پر حملہ کرکے ہزاروں راکٹس کو اُڑنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر کو بیروت میں 30 جولائی کو حملہ کرکے شہید کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

یمن کے ساحل پر ایک دلخراش واقعہ میں تارکین وطن لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلی تھی اور اس میں 25 ایتھوپین اور 2 یمنی شہری سوار تھے۔

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ باقی 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری بہتر زندگی کی تلاش میں یمن کے راستے عرب ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل

کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی کانسٹیبل ایئر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچے میں ڈاکوؤں حملے میں شدید زخمی کانسٹیبل ائیر ایمبولینس کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں بلال کی عیادت کے دوران لاہور منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ مریم نواز شریف کے حکم پر زخمی بلال کو علاج کے لیے جنرل ہسپتال /پینز منتقل کر دیا گیا۔

کچہ کے ڈاکوؤں کے حملے میں گولیاں لگنے سے زخمی کانسٹیبل بلال کی ریڑھ کی ہڈی اور اعصابی نظام متاثر ہوا۔ جنرل اسپتال کے ماہر نیورو سرجن زخمی کانسٹیبل کا علاج کریں گے۔ زخمی کانسٹیبل بلال کے علاج کے تمام اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کچے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل ہمارے ہیرو ہیں، مکمل بحالی تک بھرپور ساتھ دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll