جی این این سوشل

تفریح

ہارٹ اٹیک نہیں ہوابلکہ بلڈ پریشر بڑھا تھا، آئمہ بیگ کی وضاحت

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی بدولت وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہارٹ اٹیک نہیں ہوابلکہ بلڈ پریشر بڑھا تھا، آئمہ بیگ کی وضاحت
ہارٹ اٹیک نہیں ہوابلکہ بلڈ پریشر بڑھا تھا، آئمہ بیگ کی وضاحت

لاہور: معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے صحت کے حوالے سے کی گئی پوسٹ کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے۔ چند روز قبل آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں مسلسل کام اور نیند کی کمی کی وجہ سے منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ ان کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

تاہم اب آئمہ بیگ نے ایک نئی پوسٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک نہیں ہوا تھا بلکہ ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک بڑھ گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل سفر، نیند کی کمی اور غیر صحت مند غذا کی وجہ سے ان کا جسم بہت کمزور ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر 88 سے 200 تک بڑھ گیا۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاؤں کی بدولت وہ اب مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ لوگ ان سے اتنی محبت کرتے ہیں۔

آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنے کی تلقین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کام اور زندگی کی مصروفیات میں ہم اکثر اپنی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں لیکن یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

دنیا

بنگلادیشی سپریم کورٹ کے سابق جج کو عدالت پیشی پر عوام نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

حملے کے بعد 75 سالہ سابق جج کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیشی  سپریم کورٹ کے سابق جج  کو  عدالت پیشی پر عوام نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بنگلادیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو عدالت پیشی پر عوام نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے ایپلٹ ڈویژن کے سابق جج عدالت میں لایا گیا تو قیدیوں کی وین سے نکلتے ہی عوام نے ان پر لاتوں اور مکوں کی برسات کردی۔مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سابق جج پر پانی کی بوتلیں، انڈے اور جوتے بھی پھینکے۔ حملے کے بعد 75 سالہ سابق جج کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس مانک کے جسم پر کئی زخم موجود تھے اور انہیں اندرونی چوٹیں بھی آئی ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہے۔ فوج اور پولیس کے اہلکار سابق جج کی حفاظت پر معمور ہیں اور اسپتال کے اطراف میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کے روز بنگلادیشی سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری مانک کو بھارت فرار ہوتے ہوئے بھارتی سرحد کے قریب گرفتار کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یمن میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبی، 13 ہلاک، 14 لاپتہ

یمن کے ساحل پر ایک دلخراش واقعہ میں تارکین وطن لے جانے والی ایک کشتی ڈوبنے سے 13 افراد ہلاک اور 14 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق یہ کشتی مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلی تھی اور اس میں 25 ایتھوپین اور 2 یمنی شہری سوار تھے۔

اب تک 13 ہلاک افراد کی لاشیں برآمد ہو چکی ہیں جن میں 11 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔ باقی 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی کے مطابق مشرقی افریقی ملک جبوتی سے چلنے والی کشتی پر کل 27 افراد سوار تھے جن میں 25 ایتھوپین تارکین وطن اور 2 یمنی شہری شامل تھے جن میں سے ایک جہاز کا کپتان اور ایک اس کا نائب تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہر سال ہزاروں افریقی شہری بہتر زندگی کی تلاش میں یمن کے راستے عرب ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس دوران بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے بعد 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ بھی ملتوی ہوگیا۔ پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی رہ نما شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی تمام توجہ اسلام آباد جلسے پر رکھے گی، اسلام آباد کے بعد لاہور جلسے کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

تحریک انصاف لاہور کی قیادت کے میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں بھی نہیں ہوسکیں،  پی ٹی آئی نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسے کے لیے باضابطہ اجازت نہیں ملی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرادی گئی ہے، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب صدر اکمل خان باری نے درخواست جمع کرائی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سنیئر نائب اکمل خان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی لاہورہائیکورٹ کے احکاماتِ کے باوجود تاحال جلسہ گاہ کی جگہ کے بارے میں آگاہ نہیں کر رہے، ڈی سی لاہور کو عدالتی آرڈر کی کاپی بھی جمع کرائی گئی ہے۔

قبل ازیں، رہنما پی ٹی آئی خرم کھوسہ نے کہا تھا کہ ہم نے جلسہ ملتوی نہیں کیا لیکن انتظامیہ تاحال جلسے کے لیے جگہ مختص نہیں کر رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll