جی این این سوشل

دنیا

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کی نامزدگی

ٹورنٹو : کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نےسپریم کورٹ آف کینیڈامیں پہلے مسلم جج کی نامزدگی کردی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کی  نامزدگی
سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کی نامزدگی

تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  نے جسٹس محمد جمال کو سپریم کورٹ آف کینیڈاکا جج نامزد کیا ہے اور کینیڈاکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مسلم جج کی نامزدگی  کی گئی ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے جسٹس جمال کی نامزدگی پر اپنے بیان میں کہا کہ " میں جسٹس جمال کو جانتا ہوں ، وہ بہترین قانونی اور اکیڈیمک ریکارڈ کے حامل انسان ہیں ، وہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی عدالت کے لیے ایک اثاثہ ثابت ہوں گے "۔

جسٹس جمال نے 2019 میں اونٹاریو کی کورٹ آف اپیل میں بھی جسٹس کے طور پر اپنی خدمات انجام دی تھیں ۔ جسٹس محمد جمال اب سپریم کورٹ میں جسٹس روزیلی ابیلا کی جگہ لیں گے ، جو اس وقت کینیڈین سپریم کورٹ میں سب سے لمبے عرصے تک خدمات انجام دینے والی جج ہیں ۔ جسٹس ابیلا اپنی 75 ویں سالگرہ پر سپریم کورٹ کے جج کے عہد سے ریٹائر ہوجائیں گی ۔

محمد جمال نے اپنی نامزدگی کے حوالے سے کہا کہ " زندگی کے اس حصے میں میرے لیے قانون میں کچھ حصہ ڈالنا اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ " میں سکول دور میں ایک عیسائی ماحول میں پلابڑھا ہوں ، لیکن گھر پر قرآن پاک کی تعلیمات کی روشنی میں نماز پڑھتا رہا  اور ایک باعمل مسلمان ہوں "۔

جسٹس محمد جمال 1967 میں نیروبی میں پیدا ہوئے ۔ ان کا خاندان اچھے روزگار کے سلسلے میں 1969 میں انگلینڈ آگیا ۔ اور 1981میں ان کے خاندان نے ایڈ منٹن میں مستقل طورپر سکونت اختیار کرلی ۔ جہاں انہوں نے سکول میں داخلہ لیا اور اپنا تعلیمی سلسلہ شروع کیا  ۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں رہتے ہوئے دوسرے مذاہب کے افراد کے ساتھ بات چیت کرنا ، ان کا کلچر اور انہیں سمجھنا آسان رہا ہے ۔  ان کی اہلیہ کا تعلق ایران سے ہے ، اہلیہ کے بارے میں ان کا کہناتھا وہ 1979میں ایران میں پیدا ہونے والی خون ریز تحریک کے دوران کیننڈا منتقل ہو گئیں تھیں ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلےمسلم جج محمودجمال ممکنہ طور پر یکم جولائی کوعہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، شیخ وقاص

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین کے اعلان تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بیان میں کہا کہ جب تک کپتان حکم نہیں دیتے ڈی چوک سمیت ملک بھر میں پرامن احتجاج طےشدہ طریقۂ کار اور ترتیب سے جاری رہے گا، ”فالس فلیگ آپریشن ٹو“ کو ناکام بنانے اور پرامن احتجاج کو خون میں نہلانے کی حکومتی کوششوں کو خاک میں ملانے پر تحریک انصاف کے کارکنان اور پختون عوام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ صوبے کے منتخب وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی نہایت شرمناک، اشتعال انگیز، آمرانہ اور وفاقِ پاکستان کیلئے تباہ کن ہے، دوتہائی مینڈیٹ کے حامل وزیراعلیٰ کو اسلام آباد سے بندوق کے زور پر اٹھا کر کروڑوں پختونوں کو شدید اشتعال دلوانا اور جذباتی ردعمل کا ماحول پیدا کرکے آگ اور خون کی ہولی کھیلنا مقصود تھا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی تھی کہ علی امین کی قیادت میں پرامن احتجاج کیلئے ڈی چوک کی جانب بڑھنے والا عوامی سمندر بدترین ریاستی فسطائیت کے باوجود مکمل طور پر پرامن رہا، علی امین گنڈا پور کو بندوق کے زور پر پختونخوا ہاؤس سے اغواء کرکے پرامن احتجاج کو 9 مئی کی طرز پر پرتشدد بنانے کی مکروہ سازش کی گئی۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پرامن مظاہرین کی میزبانی کے دوران قرونِ اولیٰ کی یادیں تازہ کرنے پر اسلام آباد کے عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پرامن احتجاج کو افواہ سازی کے ذریعے ختم کروانے یا عوام میں کنفیوژن پھیلانے کی سرکاری کوششیں بھی اس فالس فلیگ آپریشن ٹو کیطرح ناکام و نامراد رہیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا

شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ ڈی چوک اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔

ڈی چوک اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیبل عبدالحمیدشاہ کی نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی شریک ہوئے۔

شہید کانسٹیبل کی نمازِ جنازہ میں آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب،  ڈی سی اسلام آباد، رینجرزاورایف سی حکام کے علاوہ دیگربھی شریک تھے۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبرچونگی کے مقام پرمظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں پمزاسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو کس بات کا خوف ہے  ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے نعرے بازی بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا ، باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا، ہم نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ، موجودہ اسمبلی میں چھ بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو مشکل حالات میں بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll