جی این این سوشل

دنیا

اسرائیلی فوج کا لبنان میں رہائشی عمارت پر حملہ، 2 بچوں سمیت 10افراد شہید

زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کا لبنان میں رہائشی عمارت پر حملہ، 2 بچوں  سمیت 10افراد شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسرائیلی فوج نے لبنان میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا  جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 10افراد جاں بحق ہوگئے۔  

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  اسرائیل فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی حکام کی جانب سے فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

پاکستان

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن: 7کوہ پیماؤں کو بچا لیا

کوہ پیما ئی ٹیم 20,100 فٹ کی بلند چوٹی پر چڑھائی کے دوران شدید موسمی حالات اور ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوگئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کا کامیاب ریسکیو آپریشن: 7کوہ پیماؤں کو بچا لیا

گلگت بلتستان:پاک فوج نے ایک بار پھر اپنی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے ایک دشوار گزار علاقے میں پھنسے 7کوہ پیماؤں کو کامیابی سے بچا لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی کوہ پیمائی ٹیم جو تین روسی اور چار پاکستانی کوہ پیماؤں پر مشتمل تھی، 20,100 فٹ کی بلند چوٹی پر چڑھائی کے دوران شدید موسمی حالات اور ہائی ایلٹیٹیوڈ سکنس کا شکار ہوگئی۔ شدید برفباری اور تیز ہواؤں کی وجہ سے یہ کوہ پیما اپنی جان بچانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

اس خطرناک صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ کوہ پیماؤں نے فوری طور پر پاک فوج سے مدد کی درخواست کی۔ پاک فوج نے بغیر کسی تاخیر کے ایک ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقے میں پہنچ کر کوہ پیماؤں کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا۔

ریسکیو آپریشن میں شامل پاک فوج کے اہلکاروں نے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس آپریشن کو کامیاب بنایا۔ تمام کوہ پیماؤں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن پر تمام کوہ پیماؤں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کردی

لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کردی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چوہدری پر عوام نے انڈوں اور جوتوں کی بارش کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم حسینہ واجد کے حامی اپیلیٹ ڈویژن کے سابق جج شمس الدین چوہدری کو گزشتہ روز بھارت فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔

پولیس آج شمس الدین چوہدری کو ہیلمٹ اور بلٹ پروف جیکٹ پہنا کر عدالت میں پیشی کیلیے لائی جہاں سماجی کارکن، سیاسی رہنما اور عوام کی بڑی تعداد جوجود تھی۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا کہ ملزم کو مقامی پولیس نے دفعہ 54 کے تحت متعدد تھانوں میں قتل اور دیگر الزامات کے تحت درج مقدمات میں گرفتار کیا۔

لوگوں نے سابق جج کو دیکھتے ہی ان کے خلاف خوب نعرے بازی کی جبکہ بعض افراد نے ان پر انڈے اور جوتوں سے حملہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ملزم کو بحیثیت سابق جج تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

گزشتہ روز سابق جج کو بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) نے غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اقوام متحدہ کی رپورٹ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا ثبوت ہے، وزیر اعظم

اسرائیلی جبر و ستم کی شدت کا اندازہ صرف دو روز میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے غیر منصفانہ جبری بے دخلی سے لگایا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقوام متحدہ کی  رپورٹ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا ثبوت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فلسطینیوں کی ان کی سرزمین سے جبری بے دخلی اور بچوں کی غذائی قلت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی امدادی امور کے دفتر کی حالیہ رپورٹ کے بعد عالمی برادری سے فوری اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کا نیا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ وہاں ایک دن بھی ایسا نہیں جب بے گناہ فلسطینیوں کا خون نہ بہایا گیا ہو اور بچے اسرائیل کا سب سے بڑا ہدف ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگست کے مہینے میں ڈھائی لاکھ فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے جبری بے دخلی عالمی اداروں، عالمی ضمیر اور بین الاقوامی قانون کیلئے ایک چیلنج ہے۔

اسرائیلی جبر و ستم کی شدت کا اندازہ صرف دو روز میں ایک لاکھ چھیالیس ہزار فلسطینیوں کی ان کے گھروں سے غیر منصفانہ جبری بے دخلی سے لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے کہ ایک جانب مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے تو دوسری جانب بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت کے قاتلوں کو سزا ملنی چاہئے اور مظلوموں کا تحفظ ہونا چاہئے۔

وزیراعظم نے فلسطینیوں، خصوصاً بچوں کیلئے خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے کے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll