سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
ساجد اکرم اور نوید اکرم نے گزشتہ ماہ جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی، اس پیشرفت نے حملے کے پس منظر کو مزید سنگین بنا دیا ہے،عالمی میڈیا


ویب ڈیسک:آسٹریلوی شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پرہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے نے بھارت کے ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کے کردار کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے جس سے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی واضح تائید ہوتی ہے۔
مختلف رپورٹس اور میڈیا دعوؤں کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے ریاستی سطح پر دہشتگردی کے مبینہ کردار سے جوڑا جا رہا ہے، جسے پاکستان پہلے ہی متعدد مواقع پر اجاگر کرتا رہا ہے۔
پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر مقبوضہ جموں و کشمیر، پاکستان کے علاوہ کینیڈا، امریکہ اور یورپی ممالک میں بھی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
سڈنی میں پیش آنے والا سفاکانہ حملہ بھارت کی عالمی سطح پر حمایت یافتہ دہشت گردی کا ایک اور واضح ثبوت قرار دیا جا رہا ہے۔
ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشت گردی سے متعلق عالمی جریدوں میں شائع ہونے والی رپورٹس میں مودی حکومت کے کردار پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے سکیورٹی حکام اور اداروں کے بھارتی خفیہ ایجنسی "را" سے روابط اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ ایجنسی منظم انداز میں اس حملے میں ملوث رہی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں سڈنی حملے کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم بھارتی نژاد تھے اور حملے سے قبل فلپائن کا سفر کر چکے تھے۔
جبکہ اس حوالے سےفلپائنی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا، جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں افراد یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔
علاوہ ازاںآسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی )کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ساجد اکرم اور نوید اکرم نے گزشتہ ماہ جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی، اس پیشرفت نے حملے کے پس منظر کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
دوسری جانب بلومبرگ کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے سڈنی دہشت گرد حملے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بھارتی نژاد دہشت گرد اس حملے میں براہِ راست ملوث تھے۔
واضح رہے کہ اتوار کو سڈنی میں پیش آنے والے اس دہشت گرد حملے میں15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس نے عالمی سطح پر شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 دن قبل




