"اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو آئی ایم ایف کا پروگرام چھوڑ کیوں نہیں دیتے" ، بلاول کا حکومت سے سوال
کراچی :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک ترقی کر رہا ہے تو حکومت آئی ایم ایف کا پروگرام چھوڑ کیوں نہیں دیتی ہے ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کیوں کیے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے بجٹ سیشن سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپوزیشن کو کرنی ہے، حکومت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی تو حکومت کون چلائے گا، یہ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملے اور بجٹ عوام کے سامنے نہ آئے،یہ سمجھتے تھے کہ عوام کو بیوقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ خبردار کسی نے ناجائز حکومت کے لیے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پر بجٹ کتاب پھینکی گئی، اسپیکر صاحب آپ کو نیا پاکستان مبارک ہو۔
انہوں نے کہاکہ ان کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے، عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب رہی ہے، عام آدمی ان کی پیدا کردہ مہنگائی بھگت رہی ہے، عام آدمی کو پتا ہے کہ 4 فیصد گروتھ جھوٹ ہے، جو رات کو بھوکا سوتا ہے اس کو پتا ہے کہ معاشی ترقی کا دعوی جھوٹا ہے،جو مزدور عمران کی مہنگائی کیوجہ سے بچوں کو اسکول نہیں بھیج سکتے ان کو پتا ہے کہ معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بجٹ کیوجہ سے عوام پر ذیادہ بوجھ پڑے گا،موجودہ حکومت نے بجٹ میں ان ڈائریکٹ ٹیکسز کا طوفان کھڑا کر دیا، جس سے عام آدمی کونقصان ہو گا۔پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو ہر پاکستانی آپ کی نالائقی اور نااہلی کا بوجھ اٹھانے پر مجبور ہے۔
چئیرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہاکہ پاکستان میں مہنگائی افغانستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے بھی ذیادہ ہے، ہمارے دور میں بھی مہنگائی تھی، ہر دوسرے دن دہشتگردی ہو رہی تھی، مگر ہم نے ان کیطرح عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم انقلابی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے تھے،احساس احساس کہتے ہو لیکن آپ کو کوئی احساس نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے، ریونیو میں اضافہ ہو رہا ہے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کرتے، ہمارے دور میں تنخواہوں میں 120 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔ جب پوری دنیا میں کورونا تھا اور لوگ کام کرنے سے قاصر تھے تو آپ نے تنخواہوں میں اضافہ ہی نہیں کیا، اس سال جب مہنگائی کی شرح 17 فیصد ہے آپ نے 10 فیصد اضافہ کر کہ عوام کو لاوارث چھوڑ دیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ اگر معاشی ترقی ہو رہی ہے تو پھر تاریخی غربت اور تاریخی بیروزگاری کیوں ہے، آپ نے تو ایک کروڑ نوکریاں دینی تھیں،الٹا آپ نے تو روزگار والوں سے روزگار چھین لیا، نوجوان ڈگریاں لیکر دھکے کھا رہے ہیں، اور یہ کہتے ہیں کہ معاشی ترقی ہو رہی ہے سب خوش ہونگے۔
بلاول بھٹو نے انتخابی ترامیم سے متعلق کہا کہ ہم آپ کو کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی کام نہیں کرنے دیں گے، ایسے قانون کو پاس ہونے نہیں دیں گے جس پر الیکشن کمیشن نے بھی اعتراضات کیے، اگر آپ نے ایسا کوئی قانون پاس کیا تو ہم آپ کا ہر عدالت میں پیچھا کریں گے۔ ان کاکہنا تھا حکومت اپنے کردار سے اتنا شرمندہ ہے کہ یہ غربت اور بیروزگاری کے اعدادوشمار کو غائب کر رہے ہیں، حکومتی ممبران کچھ دن پہلے تماشا کر رہے تھے جب وہ اپنے حلقوں میں جاتے ہیں کیا وہاں بھی وہ معاشی ترقی کا نعرہ لگاتے ہیں، یہ تو اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے لائق نہیں ہیں۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل




