جی این این سوشل

پاکستان

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

 دوران سماعت نیب (قومی احتساب بیورو) نے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی منظوری دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت نیب (قومی احتساب بیورو) نے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔ 

نیب کی جانب سے پیش کی گئی درخواست کے بعد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو اڈیالہ جیل میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب کے سوالنامے کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے سامنے دفاعی دلائل پیش کیے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی بھی عدالت میں موجود تھے۔

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 8 اگست کو سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 11 روز کی توسیع کی تھی۔

 

تجارت

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ،ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنےکا فیصلہ

لاہور :وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس فیصلے سے نہ صرف ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں بلکہ غریب عوام کو بھی مہنگائی کی ایک نئی لہر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی روزگار پر برا اثر پڑے گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ حکومت کے پاس یوٹیلیٹی سٹورز کو چلانے کے لیے کافی فنڈز نہیں ہیں۔ 

ائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہا کہ رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق سٹورز بند ہو جائیں گے۔

یوٹیلیٹی سٹورز بند ہونے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ہےاور ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے 6 ہزار ملازمین مستقل ہیں جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس سال کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں اب کھڑے نہیں رہنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پری انجینئرنگ میں جہاں اقرانامی نامی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی وہیں تیسری پوزیشن بھی ایک لڑکی کے نام رہی۔ یہ نتائج تعلیمی اداروں اور والدین کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثے کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: کارساز سروس روڈ پر پیش آنے والے دلخراش حادثے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں خاتون ملزمہ نتاشہ دانش کو پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ کی گاڑی کی رفتار انتہائی زیادہ تھی۔ تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی، ملزمہ کی گاڑی نے کرولا گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا، کرولا گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ سڑک پر گر پڑے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمہ نتاشا تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہو گئی اور اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نتاشہ دانش نے پہلے حادثے کے بعد گھبراہٹ میں آکر تیزی سے گاڑی چلائی اور اسی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll