جی این این سوشل

پاکستان

لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت بجلی گھر قائم کر رہی ہے ، وزیرتوانائی

اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ایک یا دو ماہ کے اندر عوام اور صنعتوں کو خوشخبری دیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت بجلی گھر قائم کر رہی ہے ، وزیرتوانائی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کے لئے حکومت نئے بجلی گھر قائم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

انہوں نے آج(منگل) کو اسلام آباد میں نیشنل یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگی بجلی کی پیداوار کے باوجود صارفین کو رعائتی نرخوں پر بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ایک یا دو ماہ کے اندر عوام اور صنعتوں کو خوشخبری دیں گے۔

پاکستان

بظاہر لگ رہاہے کہ جبری گمشدگی کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بظاہر لگ رہاہے کہ جبری گمشدگی کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے لاپتہ افراد کے کیس میں ریمارکس دیئے کہبظاہر لگ رہاہے کہ جبری گمشدگی کا فائدہ حکومت کو ہو رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ 

درخواست گزار اظہر مشوانی کے والد کے وکیل بابر اعوان اور آمنہ علی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دو گل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کچھ معلوم ہوا ہے؟ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آج بھی ہائی لیول پر رابطہ ہوا ہے، ہر لحاظ سے کوشش کی جا رہی ہے۔

دوران سماعت بابراعوان نے اپنے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ 5 قوانین بغاوت اور بغاوت پر اکسانے کو ڈیل کرتے ہیں، کہیں نہیں بتایا گیا قومی مفاد کیا ہے، مجھ سے پوچھیں گے قومی مفاد کیا ہے تو میں کہوں گا بجلی کی قیمت کم کرو، بلوچستان والا کہے گا مجھے گیس فراہم کرو، اس کا یہ قومی مفاد ہے۔

اس دوران پنجاب پولیس لاہور سے ایس پی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور بتایا کہ فیملی کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کی گئی ہے، ریزولیوشن کم ہونے کی وجہ سے نادرا یا فرانزک ایجنسی سے کچھ پتا نہیں چل سکا، جیو فینسنگ 10 ہزار نمبرز کی حاصل کی لیکن ابھی تک کچھ معلوم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج 23 اگست تک کوئی بھی قابل عمل معلومات نہیں ملی، سیف سٹی پراجیکٹ ہر اینگل سے کور نہیں کر پاتا، اس وقت تک کوئی بھی لا انفورسمنٹ ایجنسی اس حوالے سے کچھ پتا نہیں چلا سکی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر یوں لگ رہا ہے کہ حکومت کو ہی جبری گمشدگیوں کا فائدہ ہو رہا ہے، کیسے اس ملک میں لوگ اغوا ہوتے ہیں اور چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کرتے، اٹارنی جنرل نے کہا تھا وزیراعظم کو اس معاملے پر بریف کروں گا، چیف ایگزیکٹو کو ان معاملات کا پتا ہے مگر پھر بھی لوگ جبری طور پر لاپتہ ہو جاتے ہیں۔

وکیل بابراعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس اس عدالت کے آرڈر پڑھنے کا وقت ہی نہیں۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ جب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں یہ کیس شروع ہوا ہے تفتیش رک گئی ہے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جیو فینسنگ رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پوچھا کہ کب سے لاپتہ ہیں یہ دونوں، جس پر پولیس افسر نے بتایا کہ 6 جون سے غائب ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 3 ماہ ہوگئے ہیں 2 بندے جبری طور پر لاپتہ ہیں، ان کے خاندان پر جو گزر رہا ہوگا ہمیں اندازہ ہے، لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کر رہے۔

دوران سماعت وکیل بابر اعوان نے وزیراعظم کو عدالت بلانے کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے کہا کہ آئین میں ریاست کے سربراہ وزیراعظم جبکہ قانون کا سربراہ اٹارنی جنرل ہوتے ہیں، ہم نے ایک پراسس کے مطابق اٹارنی جنرل کو عدالت بلایا تھا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ اگر حکومت کو ڈیو پراسس فالو نہیں کرنا تو پھر کیا کہہ سکتے ہیں، ان چیزوں سے ملک کی کتنی بدنامی ہو رہی ہے، ان کو اندازہ نہیں، کیس کو منگل تک کیلئے رکھ رہا ہوں مگر منگل کو میں نہیں ہوں گا، میرے نہ ہونے کی وجہ سے اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ایئرپورٹ پر منکی پاکس کا دوسرا کیس، وزارت صحت کی تصدیق

اسلام آباد: وزارت صحت نے منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق پاکستان میں منکی پاکس کا یہ دوسرا کیس ہے، جس میں مریض خلیجی ممالک سے علامات کے ساتھ آیا تھا۔ 

پشاور ایئرپورٹ پر قائم ہیلتھ ڈیسک نے مریض کا فوری طور پر ٹیسٹ کیا جو مثبت آیا اور مریض کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت نے بتایا کہ وزارت صحت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر اسکریننگ اور سرویلنس کا موثر نظام قائم کیا گیا ہے ۔عوام کو وباؤں سے محفوظ رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll