جی این این سوشل

پاکستان

اپوزیشن والے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے،حماداظہر

اسلام آباد :وفاقی وزیرحماد اظہر نے قومی اسمبلی میں چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خطاب پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادوار میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی گئی ، اپوزیشن والے نااہلی چھپانے کے لیے ملازمین کی تنخواہیں بڑھاتے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اپوزیشن والے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے،حماداظہر
اپوزیشن والے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے،حماداظہر

 

وفاقی وزیر حماد اظہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آج ایوان میں ایک نابالغ لیکچر دیا گیا۔ جنہوں نے زندگی بھر کوئی کاروبار نہیں کیا وہ ہمیں بتائیں  گے کہ میعشت کیسے چلانی ہے ، کرپشن کے داغ انگلش بولنے سے دور نہیں ہونگے ۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ منہ ٹیڑھاکرکےانگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ ختم نہیں ہوں گے ۔ یہ وہی شخص ہے جس نے کہا میں تمہیں جوتا ماروں گالیکن آج تک معافی نہیں مانگی ۔ حماد اظہر نے مزید کہا کہ انہوں نے مہنگائی پر بڑا تذکرہ کیا اور کہا کہ 4 فیصد گروتھ کیسے آگئی ،ایسے محسوس ہو رہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین کو تکلیف کیوں ہو رہی ہے ۔ان کے دور میں ایک سال بھی ایسا نہیں تھا جب اتنی گروتھ ہوئی ہو ۔

 وفاقی وزیر نے اپنی تقریر میں شیخ روحیل اصغر کی جانب سے استعمال کی گئی غیر پارلیمانی زبان پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ پنجاب کا کلچر گالی دینا نہیں جو یہ کہے گا وہ پنجاب کے کلچر کی تضحیک کر رہا ۔ میں بھی پنجاب کی مٹی کا ایک بیٹا ہوں۔

 ہم پر تنقید کرنے والوں کو یہ بتا دینا چاہتاہوں کہ ہمارے حلقوں میں موہنجوداڑو جیسے حالات نہیں ، ہمارے یہاں کتوں کے کاٹنے سے پھیلنے والی بیماری نہیں پھیلی۔ ہمارے علاقے ایڈز سے متاثر نہیں ہیں ۔

حماد اظہر نے نے مزید  کہا کہ انہوں نے مہنگائی پر بڑا تذکرہ کیا اور کہا کہ 4 فیصد گروتھ کیسے گئی۔ ان کے دور میں ایک سال بھی ایسا نہیں تھا جب اتنی گروتھ ہوئی ہو ۔ پی پی دور میں 21 فیصد پہلے سال ،11.7 دوسرے سال ،11.8 فیصد مہنگائی  تیسرے سال میں ہوئی ۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ  بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں ان کی فرزانہ راجہ ڈیڑھ کروڑکی مفرور ہیں ۔لاکھوں لوگ جو پیپلز پارٹی سے وابستہ تھے جن کو وظیفے دیئے گئے ،جبکہ ہم نے احساس پروگرام میں  ایک کروڑ 60 لاکھ گھرانوں کی اس کی مدد پہنچائی۔ بی آئی ایس پی میں 30-35 لاکھ لوگ تھے ۔

وفاقی وزیرنے تنخواہوں کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہےتنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ،مہنگائی کی شرح 8 فیصد ہے ، اور یہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے۔ پیپلزپارٹی کے دورمیں سب سے زیادہ مہنگائی تھی۔ جنہوں نےکبھی کوئی کام نہیں کیا تو وہ ایسے ہی بات کرتے ہیں۔

 حماد اظہر نے کہا کہ جو انقلاب اور سیاسی تبدیلی کراچی میں آئی وہ آئندہ الیکشن میں سندھ میں دیہی علاقوں میں بھی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی حالت دیکھ کر یہ بحث ختم ہو جانی چاہئےکرپشن سے لوگوں کو فرق نہیں پڑتا ۔ سندھ میں کوئی نظام نہیں ۔ اربوں روپے منافع والی سٹیل مل جب آپ گئے توخسارے میں پڑی تھی ۔ اسٹیل مل ہم نے نہیں بلکہ ن لیگ نے 2015 میں بند کی تھی ۔ اگر کرپشن سے تباہی دیکھنی ہےتو سندھ جاکر دیکھیں ۔

 گندم کے ریلیز کرنے کے سندھ حکومت  کے بیان  کا حوالے دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کہتی تھی گندم کو ریلیز کروورنہ آٹے کی قیمت اوپر چلی جائے گی ۔ سندھ میں اکتوبر میں آٹا باقی پاکستان سے 200روپے اوپر چلا گیا ہے۔ سندھ کا ہیومین ڈیویلپمنٹ انڈیکس سب سے کم ہے ۔  حماد اظہر نے اس موقع پر کہا کہ اگر بزدل نہیں ہو تو میری بات سن کر جاؤ ،اگر ہمت ہے تو میری تقریر سن کرجاؤ اور وہ چلے گئے ۔

 حماد اظہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب پہلا بجٹ پیش کیا تھا اس وقت میں نے کہا تھا کہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ۔ اڑھائی  سال پہلے ملک کے ذخائر کم ہو چکے تھے امپورٹ کور نہیں تھا ۔

آج اڑھائی  سال بعد ہمارے فارن ایکسچینج کےزخائر 6 سال کی بلند سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔ نو ارب ڈالر کے ذخائر جو قرضے پر تھے ان کو بھی ہم نے کلیئر کر لیا  ہے ۔ ہمیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ واپس کرنا پر رہا ہے ۔ ساڑھے 3 ارب ڈالر پاکستان کے بیرون قرضے میں اضافہ ہو گا جو اب تک کا کم ترین ہوگا ۔

دنیا

 لبنان : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 لبنان  : اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات

 لبنان پراسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ  حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین شہید ہوچکے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی سکیورٹی ذرائع نےکہا ہےکہ بیروت کےجنوب میں جاری مسلسل اسرائیلی حملوں کےسبب ریسکیو ورکرز  اس اسرائیلی حملےکا نشانہ بننے والے مقام  تک نہیں پہنچ پا رہے جس میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کے مارے جانےکی اطلاعات ہیں۔

گزشتہ دو روز  سے  بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کی جا رہی ہے، امریکی اخبار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں ہاشم صفی الدین کو ٹارگٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ لبنانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی حملےکے بعد سے رابطے میں نہیں ہیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، امیر جماعت اسلامی

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔

 امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے، قوم سے اپیل کرتے ہیں اہل فلسطین کیلئے 7 اکتوبر کو اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکلیں۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت سے فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی بنانے پر تجاویز پیش کی ہیں، اہل غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ایک سال مکمل ہوگیا اب سب کو ایک ہونا ہوگا، 7 اکتوبر کو پوری قوم اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور دفاتر سے 12 بجے باہر نکلے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو فلسطین ایشو پر مزید موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے، ہم تمام اسلامی ممالک سے اس ایشو پر ایک آواز بننے کی اپیل کر رہے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں حکومت سے آئی پی پیز اور بجلی و پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بھی بات رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ۔ 

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll