وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی ہے


اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک اہم اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈ زون میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
رات گئے منعقد ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کا تحفظ اور امن و امان کی بحالی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے لیکن یہ احتجاج قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اور عام شہریوں کی زندگی کو متاثر کیے بغیر ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج کے نام پر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 7 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 7 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 7 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 hours ago



