جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد میں سیاسی جلسے کے پیش نظر سخت سکیورٹی کے انتظامات، سکول بند

شہر کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ، میٹرو بس سروس بند،تمام سرکاری و نجی سکولوں میں آج تعطیل کا اعلان 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد میں سیاسی جلسے کے پیش نظر سخت سکیورٹی کے انتظامات، سکول بند
اسلام آباد میں سیاسی جلسے کے پیش نظر سخت سکیورٹی کے انتظامات، سکول بند

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے اور تمام سرکاری و نجی سکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی ہدایات پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسے کے علاوہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کے پیش نظر بھی یہ اقدام کیا گیا ہے۔

جلسے اور مظاہروں کی وجہ سے آج میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی اور میٹرو بس سٹیشنز پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے علاوہ پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس کے تحت 22 سے 24 اگست تک تمام قسم کے سیاسی و عمومی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی۔

 

پاکستان

ہاورڈ سکول کے طلبا کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

سپہ سالار نے ملاقات میں پاکستان کے طلبا کی صلاحیتوں کا اجاگر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہاورڈ سکول کے طلبا کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات

ہاورڈ سکول کے طلبا کی چیف آف آرمی سٹاف سے ملاقات ۔ 

سپہ سالار نے ملاقات میں پاکستان کے طلبا کی صلاحیتوں کا اجاگر کیا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل اب ان طلبا کے ہاتھ میں ہے کوئی بھی پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ ان طلبا کے بغیر نہیں کر سکتا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹرنیٹ بندش کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

لاہور : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف  دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 ملک بھر میں انٹرنیٹ بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی اور کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کہا کہ اسی نوعیت کے دیگر مقدمات بھی جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، لہذا کیس کو آج ہی ان کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہی ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان : ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس  گاڑیاں تباہ کر دیں ، 12 اہلکار شہید

رحیم یار خان: پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں نے پولیس پر شدید حملہ کیا جس میں 11 اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ 

 کیمپ 2 پر ڈاکوؤں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ جبکہ 11 اہلکار موقع پر شہید اور تین زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ضلعی پولیس آفیسر عمران کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کی نقل و حرکت روکنے کیلیے ماچھکہ میں کیمپ قائم کیا ہوا تھا، جہاں پر 25 کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے شدید حملہ کیا۔

صورت حال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر ایمبولینسسز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll