جی این این سوشل

صحت

برطانیہ میں این ایچ ایس بحران، ویٹنگ لسٹس بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

تقریباً 76 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے قطار میں ہیں، یہ تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانیہ میں این ایچ ایس بحران، ویٹنگ لسٹس بلندترین سطح پر پہنچ گئیں
برطانیہ میں این ایچ ایس بحران، ویٹنگ لسٹس بلندترین سطح پر پہنچ گئیں

 

لندن : برطانیہ میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ، نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) شدید بحران کا شکار ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، تقریباً 76 لاکھ افراد مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے قطار میں ہیں۔ یہ تعداد تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 وباء کے بعد سے این ایچ ایس پر بہت زیادہ دباؤ بڑھا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران غیر ضروری سرجریاں روک دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے ویٹنگ لسٹ میں اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ وباء کے دوران بہت سے لوگوں نے اپنی صحت کی جانچ پڑتال نہیں کروائی جس کی وجہ سے بھی بیماریاں پیچیدہ ہو گئیں۔

دل اور دوران خون کی بیماریاں برطانیہ میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں۔ ہر سال تقریباً ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد ان بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ہیلتھ فاؤنڈیشن کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ ہائی انکم ممالک میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے معاملے میں سب سے پیچھے رہ گیا ہے۔ ایک دہائی پہلے تک برطانیہ ان ممالک میں شامل تھا جہاں لوگ آسانی سے ماہرین سے اپنی صحت کا معائنہ کروا سکتے تھے، لیکن اب صورتحال بالکل مختلف ہے۔

کیئر کوالٹی کمیشن کی ایک سروے کے مطابق، لوگوں کو ہسپتالوں میں روٹین چیک اپ کے لیے بھی بہت زیادہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم بیشتر لوگوں نے ڈاکٹروں اور ہسپتال کے عملے کے رویے سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس صورتحال میں بہتری نہیں آئی تو برطانیہ کا صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو سکتا ہے۔ حکومت کو فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ این ایچ ایس کو بحال کیا جا سکے۔

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند، خیبر، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت کئی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت متعدد شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں تھر پارکر، میرپورخاص، بدین، مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 92 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، 16 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرکی مالیت 9 ارب 29 کروڑ 18 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ کمرشل بینکس کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا جب کہ کمرشل بینکس کے پاس 5 ارب 37 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 66 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت : طوفانی بارشوں سے 10 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تریپورہ میں طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے 8 اضلاع میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ بارش نے سیلابی کیفیت اختیار کرلی اور پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، بارشوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے۔ اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 سے زائد ہوچکی ہے۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

34 ہزار افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی جہاں پینے کے پانی اور دواؤں کی کمی کا سامنا ہے۔ متعدد افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بارشون اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ ٹرانسپورٹ بند اور ریلوے سروس معطل ہیں۔ کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll