جی این این سوشل

جرم

اٹک میں نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ: دو بچے جاں بحق

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹک میں نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ: دو بچے جاں بحق
اٹک میں نامعلوم افراد کی سکول وین پر فائرنگ: دو بچے جاں بحق

اٹک :پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں آج ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں نامعلوم افراد نے سکول وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

واقعے کے وقت سکول وین ڈھیری کوٹ گاؤں سے بچوں کو لے کر سرخ گاؤں کے سکول جا رہی تھی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی بچوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی عمر تقریباً 10 سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

اس المناک واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور دو طالبات کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ کسی ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اٹک میں سکول وین پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جمعرات کو وزارت داخلہ کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہاراور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔وزیرداخلہ نے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ سکول وین میں موجود بچوں پر فائرنگ درندگی ہے ۔ محسن نقوی نے کہا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صحت

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ترجمان محکمہ صحت 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 8 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آ گئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 36  کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 296 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اکاڑہ ، ساہیوال، رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی مشروط برآمد اور آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ”اے پی پی“ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال ، وزیر مملکت اقتصادی احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر بجلی سردار اویس خان لغاری، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرائط کے مطابق چینی کی برآمد کے دوران پیش آنے والی طریقہ کار میں تاخیر کے پیش نظر متعلقہ کین کمشنر کی طرف سے کوٹہ مختص کرنے کی تاریخ سے چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت 45 دنوں سے بڑھا کر 60 دن کی جائے گی۔

ای سی سی نے مشروط طور پر مزید ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری کی منظوری دی۔

افغانستان کی صورت میں برآمدی رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے پیشگی وصول کی جائے گی تاہم ایل سی کی صورت میں برآمدی رقم دیگر مقامات پر چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60 دنوں کے اندر اجازت دی جا سکتی ہے۔

چینی کی خوردہ قیمت کے معیار کو چینی برآمد کرنے کی اجازت سے الگ کیا جا سکتا ہے کیونکہ خوردہ قیمت براہ راست شوگر ملوں کے کنٹرول میں نہیں ہے اور چینی کی برآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی سے کاشتکاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں برآمدی کوٹہ کو منسوخ کرنے کی شرط کا اطلاق پی ایم ایس اے کی بجائے صرف نان کمپلائنٹ ملوں پر ہوگا۔

مزید برآں ای سی سی نے ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنے اور ابھرتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا اور شوگر ایڈوائزری بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ دو ماہ کے اندر اس شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع چینی پالیسی تیار کرے۔

ای سی سی نے وزارت داخلہ کو فرنٹئیر کور کے حق میں 276.250 ملین روپے، فرنٹیئر کور بلوچستان (جنوبی) کو ریکوڈک پروجیکٹ سکیورٹی چارجز کی ادائیگی کی مد میں 1951.995 ملین روپے اور آپریشن عزم استحکام کے لئے 20 ارب روپے کی منظوری دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کے الیکٹرک نے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھیج دی

کراچی: بجلی سپلائی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی۔

میڈیا ذرائع  کے مطابق کے الیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے جس پر نیپرا کی جانب سے سماعت 29 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست منظور ہوئی تو کے ای صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا مئی اور جون میں مرحلہ اوار مئی اور جون کی  ایڈجسٹمنٹس میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرچکا ہے، کے ای کے لیے مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 5 روپے 76 پیسے مہنگی کی جاچکی ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll