جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد جلسہ ختم نبوت کیس کے باعث ملتوی کیا گیا ، عمران خان

بدامنی کا خدشہ تھا اس لیے جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے کل ریلی نکالی ہوتی تو 9 مئی کا ایک اور واقعہ ہونے کا خطرہ تھا اور گزشتہ 9 مئی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ابھی تک نہیں ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد جلسہ ختم نبوت کیس کے باعث ملتوی کیا گیا ، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو کہا کہ انہیں جیل میں بتایا گیا تھا کہ اسلام آباد جلسے کی وجہ سے تصادم ہوسکتا ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ ختم نبوت کے معاملے کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ ختم نبوت ایک حساس معاملہ ہے اور اسلام آباد میں مذہبی جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں۔

بدامنی کا خدشہ تھا اس لیے جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے کل ریلی نکالی ہوتی تو 9 مئی کا ایک اور واقعہ ہونے کا خطرہ تھا اور گزشتہ 9 مئی کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری ابھی تک نہیں ہوئی۔


عمران خان نے مزید کہا کہ اگر اجازت دی گئی اور جلسے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ اب یہ عدالت کی ساکھ کا سوال ہے کہ عدالت اجازت دیتی ہے یا انتظامیہ اسے منسوخ کرتی ہے۔

انہوں نے اپنی پارٹی کو ہدایت کی کہ وہ 8 ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہ کریں۔ انہوں نے پارٹی کو ہدایت کی کہ وہ 8 ستمبر سے پہلے اجلاس کریں اور فیصلہ کریں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں کب احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ اس بار اگر کوئی انہیں روکنے کی کوشش کرے تو پیچھے نہ ہٹیں۔

علاقائی

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈاکوؤ ں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رحیم یار خان: کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔

شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹر داخلہ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12پولیس اہلکار شہید جبکہ 8زخمی ہوئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے آج جوابی کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم بشیر شر کو ہلاک کردیاہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیڈرل بورڈ : انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ 

اس سال کے نتائج میں لڑکیوں نے ایک بار پھر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، جنرل سائنس اور کامرس سمیت تمام گروپس میں ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کا قبضہ رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ کے نتائج کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول نے نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک تاریخی موڑ پر کھڑا ہے۔ ہمیں اب کھڑے نہیں رہنا بلکہ آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ساتھ لیے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

پری انجینئرنگ میں جہاں اقرانامی نامی طالبہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی وہیں تیسری پوزیشن بھی ایک لڑکی کے نام رہی۔ یہ نتائج تعلیمی اداروں اور والدین کے لیے باعث فخر ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ لڑکیاں کسی سے کم نہیں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن  لیگ  اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو ہو گا

وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی  ہے۔

مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو دوپہر 2 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کر لیا گیا، مذاکراتی کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان شریک ہوں گے۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں طلب کی جانے والی میٹنگ میں پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا، پیپلز پارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گے، معاہدے کے باقی نکات پر بھی عملدرآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll