جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر صورت حال کشیدہ،وزیراعلیٰ جام کمال پر حملے کی کوشش

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر صورت حال کشیدہ ہوگئی، وزیر اعلیٰ جام کمال پر حملے کی کوشش۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر صورت حال کشیدہ، اہلکاروں اور ارکان میں دھکم پیل
بلوچستان اسمبلی کے گیٹ پر صورت حال کشیدہ، اہلکاروں اور ارکان میں دھکم پیل

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان  جام کمال پر حملے کی کوشش کی گئی،وزیر اعلیٰ جام کمال پر جوتا پھینک دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے جام کمال کو حصار میں لے لیا۔جس کے بعد جام کمال کو ان کے وزراء اسمبلی کے اندر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

وزیر اعلی جام کمال کے پہنچتے ہی ہنگامہ آرائی میں شدت آگئی ،جام کمال کے پہنچنے پر ہوئی ہنگامہ آرائی میں کئی دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے احتجاج کے باعث پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔ پولیس کی بکتر بند گاڑی نے ٹکر مارکر اسمبلی کا گیٹ توڑ دیا۔

 

پولیس اور انتظامیہ سے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کی ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کی کارروائی اب تک شروع نہیں ہوسکی۔

پولیس اور انتظامیہ نے ایم پی اے ہاسٹل والے گیٹ کو زبردستی کھلوانے کی کوشش کی جس دوران پولیس اور ارکان اسمبلی کے درمیان دھکم پیل جاری ہے ۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان بلیک میلنگ کرتے ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے طوفان بدتمیزی کو دہرایا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آج بلوچستان حکومت صوبے کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو کیا جمہوریت یہ طرز عمل سکھاتا ہے۔ 

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ اپوزیشن کی تجاویز کو ہم نے پہلے بھی سنا آئندہ بھی سنیں گے، اپوزیشن کی تجاویز اور بلیک میلنگ میں فرق ہے، کارکنوں کو پتھر تھما کر توڑ پھوڑ، گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

 

 

تجارت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 276200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 236797 روپے کا ہو گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ


پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1800 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 1800 روپے اضافے کے بعد 276200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1543 روپے اضافے کے بعد 236797 روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217064  روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ  عالمی بازار میں سونا 18 ڈالر اضافے کے بعد 2660 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی آرمی چیف سے ملاقات

ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اُنہیں سراہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں بردرانہ ملکوں کے باہمی تعلقات خاص طور پر فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اسی سلسلے میں پاک فوج کے سربراہ کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی۔

سربراہ پاک فوج نے ملائیشیا کے وزیراعظم کی دعوت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے پر اُن کی تعریف کی جس سے دونوں ملکوں اور افواج کے تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ٹی آئی کا طریقہ کار غلط ہے ، وزیر داخلہ

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے، اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے،پی ٹی آئی کا طریقہ کار غلط ہے ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کسی کی خواہش پر پورا ملک بند نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد سمیت پولیس کے تمام جوانوں کے حوصلے بلند ہیں، کل بھی ہم نے درخواست کی تھی کہ ابھی جلسے جلوس یا احتجاج نہ کریں، احتجاج کرنا ان کا حق ہے لیکن یہ طریقہ نہیں ہے۔

 محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے بہترین کام کر رہے ہیں، اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ اپنا کام پورا کرے گی، جو لوگ بھی احتجاج کا سوچ رہے ہیں وہ ایک بار پھر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ جلوس کرنا ہر پاکستانی کا حق ہے، جو یہ کر رہے ہیں یہ طریقہ کار غلط ہے، اجازت نہیں دے سکتے، شہریوں اور عوام سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، ہمارے مہمان اس وقت پاکستان میں موجود ہیں، ہم نے ان کو یقین دلانا ہے کہ وہ محفوظ ملک میں ہیں، احتجاج کرنے والے ایک بار پھر سوچ لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سوائے ایس پی کے یہاں کسی کے پاس گن نہیں ہے، یہاں جتنی فورس کھڑی ہے کسی ایک کے پاس بندوق نہیں ہے، لیکن احتجاج کے لیے آنے والوں کے پاس بندوقیں ہیں، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔

انہوں نے کہا کہ سارے پاکستانی ہیں سب قابل احترام ہیں، احتجاج کرنے والوں کو سوچنا چاہیے وہ کس وقت پر کیا کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پہلے بطور پاکستانی سوچیں، خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اپنے صوبے میں جہاں مرضی احتجاج کریں۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا جارہا ہے، اس چیز کی اجازت نہیں دے سکتے کہ ہر چوتھے دن آپ اٹھیں اور خیبرپختونخوا سے اسلام آباد پر دھاوا بول دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll