حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف مؤثر طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد راکٹوں اور ڈرونز سے حملے کیے


اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے متعدد شہروں پر کیے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں بچے سمیت 8 افرادشہید ہوگئے ہیں۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے بعل بیک شہر سے منسلک 3 گاؤں پر فضائی حملے کیے ۔
لبنانی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق حملوں میں 6 لبنانی شہریوں سمیت 5 اور 15 سال کی عمر کے 2 شامی بچے زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ تمام زخمیوں کو ایمرجنسی سروسز میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں کا مقصد حزب اللہ کے ایک سیل کو نشانہ بنانا تھا۔ اس کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف مؤثر طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد راکٹوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جن کا نشانہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آباد کار بستیوں کو بنایا گیا۔
دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں ایک یونانی آئل ٹینکر پر حملہ کیا، جس کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔
علاوہ ازیں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے دوران صیہونی فوج نے ایک مسجد میں گھس کر قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کر دیے، جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل





