جی این این سوشل

موسم

پنجاب اور سندھ میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

ڈیرہ غازی خان، ملتان، اور بہاولپور کے ڈویژن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرات بڑھ گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
پنجاب اور سندھ میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

لاہور اور کراچی میں مون سون کے طاقتور سسٹم کی آمد کا امکان ہے، جو آج سے ملک کے مختلف حصوں میں داخل ہونے کو تیار ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب اور سندھ بھر میں 25 سے 29 اگست کے درمیان موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس سلسلے میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ خاص طور پر لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، ساہیوال، اور گجرات میں بارشوں کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان، اور بہاولپور کے ڈویژن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ 

اس کے علاوہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی 26 سے 29 اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان توقعات کے پیش نظر کراچی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور بلدیہ عظمیٰ کے تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ 

مزید برآں محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 27 سے 30 اگست کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔ 

جرم

لاہور ایئر پور کسٹم حکام کی کارروائی، 3 مسافر گرفتار، سامان برآمد

مسافروں کے قبضے سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور ایئر پور کسٹم حکام کی کارروائی، 3 مسافر گرفتار، سامان برآمد

لاہور : لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے تین مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان مسافروں کے قبضے سے 100 سے زائد موبائل فون اور بھاری مالیت کے سونے کے زیورات برآمد کیے گئے ہیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد بیرون ملک سے موبائل فون اور زیورات سمگل کرکے پاکستان میں فروخت کرتے تھے۔ کسٹم حکام کو ان کی حرکتوں پر کافی عرصے سے شک تھا، جس کے بعد انہیں لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصے سے یہ غیر قانونی کاروبار کر رہا تھا اور انہوں نے اس طرح کئی کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

گرفتار افراد کو متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

رحیم یار خان میں اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کر لیا گیا

اغواکاروں نے بعد میں احمد نواز کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ پنجاب کے آئی جی اور وزیراعلیٰ سے اپنی جان بچانے کی درخواست کر رہے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رحیم یار خان میں اغوا ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو بازیاب کر لیا گیا

رحیم یار خان : رحیم یار خان کے علاقے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے کے دوران اغوا کیے گئے پولیس کانسٹیبل احمد نواز کو پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس پر حملہ کیا تھا جس میں 12 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے دوران کانسٹیبل احمد نواز کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے بعد میں احمد نواز کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ پنجاب کے آئی جی اور وزیراعلیٰ سے اپنی جان بچانے کی درخواست کر رہے تھے۔

پولیس نے اغوا کے بعد سے ہی کانسٹیبل کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر رکھی تھیں۔ ایک انتہائی حساس آپریشن کے بعد پولیس نے کانسٹیبل احمد نواز کو ڈاکوؤں کے قبضے سے آزاد کروا لیا۔

ڈی پی او رضوان گوندل نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کچے کے علاقے میں مضبوطی کے ساتھ موجود ہے اور کسی بھی صورت میں مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے کانسٹیبل کی بازیابی کے لیے دن رات ایک کر دیا تھا اور آخرکار کامیابی ملی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات

لاہور : حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981ویں سالانہ عرس کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔ عرس کے موقع پر لاکھوں زائرین کی آمد کی توقع ہے جس کے پیش نظر پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے سکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔

پولیس کے مطابق عرس کے دوران شہر میں 6 ایس پیز، 22 ڈی ایس پیز سمیت 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ خواتین زائرین کی چیکنگ کے لیے خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ شہر میں 81 ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس اور 12 واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ داتا دربار میں داخل ہونے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی لی جائے گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور سینئر پولیس افسران خود بھی عرس کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

سی سی پی او نے ہدایت کی ہے کہ دودھ کی سبیلوں اور لنگر کی تقسیم کے دوران بھی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں بھی گاڑی کھڑی نہ کرنے دی جائے اور پولیس افسران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

سی سی پی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو تعاون دیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll