جی این این سوشل

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پوار نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تک ملتوی

ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے، رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پوار نہ ہونے کی وجہ سے جمعہ تک ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن رکن کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر حکومت مطلوبہ ارکان کی تعداد پوری کرنے میں ناکام رہی ، اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنا تھا تاہم وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک ایوان میں موجود نہیں تھے،نوید قمر نے کہا اگر ممبران اجلاس میں ساڑھے 11 بجے موجود ہونے کے پابند ہیں تو وزراء کی بھی ڈیوٹی ہے کہ ایوان میں جواب دینے کے لئے موجود ہوں۔ ہمارے انہی رویوں کی وجہ سے پارلیمان کا وقار کم ہوتا ہے۔ اگر حکومت ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی تو دنیا کیسے ہمیں سنجیدہ لے گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج سیشن کی وجہ سے کابینہ اجلاس کو ری شیڈول کرکے دس بجے کیا گیا، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق متعلقہ وزیر کو ایوان میں موجود ہونا چاہئیے تھا۔ اگر نوید قمر دس پندرہ منٹ کا وقت دیں تو میں پیغام بھیج کر وزیر کو بلوا لیتا ہوں ۔

اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی نے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر کورم کی نشاندہی کر دی ۔ گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا اور اجلاس جمعہ تک ملتوی کر دیا گیا۔

پاکستان

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فوجی جوان سپرد خاک

29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی، 27 سالہ نائیک عطاء اللہ ،26 سالہ سپاہی محمد سلیم اور 26 سالہ سپاہی محمد یاسر بشیر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان   میں دہشتگرد حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے فوجی  جوان سپرد خاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 29سالہ کیپٹن محمد علی قریشی شہید (ضلع لاہور)، 27 سالہ نائیک عطاء اللہ شہید ( مردان)، 26 سالہ سپاہی محمد سلیم شہید( میانوالی) اور 26 سالہ سپاہی محمد یاسر بشیر شہید( ملتان) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کیا گیا۔

کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارےشہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء کی اسٹیڈیم میں انٹری فری

طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے، پی سی بی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،طلباء  کی  اسٹیڈیم میں انٹری  فری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دوسرے ٹیسٹ میں طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے طلباکو تعلیمی ادارے کا کارڈ ساتھ لانا ہوگا، طلباکسی بھی وی آئی پی اورپریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق طلبا کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے قومی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 25 دہشتگرد جہنم واصل

آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 25 دہشتگرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وادی تیراہ میں 20 اگست سے جاری آپریشن میں ابتک 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 سپاہی بھی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سکیورٹی فورسز علاقے میں فتنہ الخوارج اور نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنزکررہی ہے۔ اس عرصے کے دوران خارجی سرغنہ ابوذر صدام کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کی متعدد کارروائیوں کو ناکام بنایا، اس دوران 21 دہشتگرد ہلاک ہوئے اور سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کو پہنچنے والا بھاری نقصان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی بہادری اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll