جی این این سوشل

دنیا

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر  جیک سلیوان تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ  آٹھ سال بعد  چین کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران  تائیوان کے مسئلے  اور چین کی اسڑیٹجک سلامتی پر سنجیدہ بات  چیت کی جائے گی۔

پاکستان

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم سے وفاقی وزیر داخلہ  اور وزیر اعلیٰ بلوچستان  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی ۔ 

وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا ہے ۔ 

وزیراعظم نے  بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے ۔ 

وزیر اعظم نے  دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایات بھی جاری کیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

جاپان کا چین کے طیارے پر جاسوسی کا الزام

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے اس خلاف ورزی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا اور احتجاجا ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو طلب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان کا چین کے  طیارے پر جاسوسی کا الزام

جاپان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین کے جاسوس طیارے نے اس کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
جاپانی حکام کے مطابق چینی جاسوس طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 29 منٹ پر تقریبا دو منٹ تک ڈانجو جزائر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری نے اس خلاف ورزی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا اور احتجاجا ٹوکیو میں چینی سفارت خانے کے ایک اہلکار کو طلب کیا۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، جہاں چین امریکہ اور جاپان سمیت اس کے اتحادیوں کے خلاف اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کر رہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چین کی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، ترجمان وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین  کی  بلوچستان میں  دہشت گردی  کی  مذمت ،پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان

چین نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان سے سکیورٹی تعاون بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت اور ان حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔ ہم انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی یکجہتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشت گردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد فراد جاں بحق ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll