جی این این سوشل

کھیل

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ  چیئرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں ،جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا،لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ،جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔ 

ٹیکنالوجی

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان

سمارٹ فونز بنانے والی کمپنی  ایپل نے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔

دنیا میں ویسے تو متعدد کمپنیاں سمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو دنیا میں سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے،اسی وجہ سے ہر سال دنیا میں کروڑوں لوگ نئے آئی فونز کی لانچنگ کا بے صبری سے انتظار کرتے رہتےہیں۔
اس سال 2024میں ایپل کی طرف سےآئی فون16سیریز کو متعارف کیا جانا ہےاور اب اسکی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی ہے،عالمی میڈیا کے مطابق ایپل کے نئے آئی فونز  9 ستمبر 2024کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک ایونٹ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جسے گلو ٹائم  کا نام دیا گیا ہے، ایپل نے ایونٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چوالیس ہزار چار سو چھہتر ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں آج (منگل) مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب چوالیس ہزار چار سو چھہتر ہو گئی ہے۔

 اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دیر البلاح میں اسرائیل کی طرف سے بڑے پیمانے پر انخلا کے حکم کے بعد اسے غزہ میں امدادی کارروائیاں روکنے پر مجبور کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ نے رفح سے نقل مکانی کے بعد دیر البلاح میں اپنا آپریشن سینٹر قائم کیا تھا جب اسرائیلی فورسز نے وہاں زمینی حملہ شروع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل کاروبار بند رکھیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے، مذاکرات کے نام پر ہڑتال روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا قانون واپس ںہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے، خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے تاجر اتنا ٹیکس کہاں سے دیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll