جی این این سوشل

تجارت

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے ، شازیہ مری

انہوں نے مزید کہا موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 50سال قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن قائم کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے ، شازیہ مری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مرکزی ترجمان پی پی پی شازیہ مری  کا کہنا ہے موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے۔  

 تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے کہا ہے   حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ ظالمانہ اور انتہائی افسوسناک ہے، ایسے فیصلے کرنے سے پہلے غور و فکر ،بحث اور عوامی مشکلات کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے، ملک کے لوگوں کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنے کیلے ریلیف کا کوئی اور ادارہ نہیں ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا موجودہ مہنگائی میں یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ غیر مناسب اور ظالمانہ ہے، عوام کی ضروریات کے پیش نظر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 50سال قبل یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن قائم کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت واقعی عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو اس فیصلے کو فوری طور پرواپس لے۔  

پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔   

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت  نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا  اور چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ  کیا۔  

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا   چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا، پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔  

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت  کی اور جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔  

قبل ازیں  صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی کیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا ۔ 

چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بیجنگ پہنچ گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر  جیک سلیوان تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

بیجنگ پہنچنے پر چینی وزارت خارجہ کے شمالی امریکہ اور اوشیانی محکمہ کے سربراہ یانگ تاؤ اور چین میں امریکی سفیر نکولس برنز نے سلیوان کا استقبال کیا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ  آٹھ سال بعد  چین کا پہلا دورہ ہے۔

دورے کے دوران  تائیوان کے مسئلے  اور چین کی اسڑیٹجک سلامتی پر سنجیدہ بات  چیت کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کابینہ نے 82 سرکاری اداروں کے انضمام کی منظوری دے دی

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوریا کی درآمد روکنے اور یوریا فیکٹریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی سے ایک سو تیس ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کابینہ نے 82 سرکاری اداروں کے انضمام کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 82 ریاستی ملکیتی اداروں کے انضمام اور تحلیل کے لیے وفاقی حکومت کی کمیٹی کی رائٹسائزنگ کی پیش کردہ سفارشات کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ کا اجلاس آج (منگل) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے ملازمین کے مفادات کے تحفظ کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو مختلف محکموں کے انضمام اور تحلیل سے متاثر ہوں گے۔ ان 82 اداروں کو ڈیجیٹائزیشن، سمارٹ مینجمنٹ، موثر گورننس، شفافیت اور عام آدمی کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کے ذریعے مضبوط اداروں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں 6 وزارتوں میں کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اس سے حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے، انسانی سرمائے کے درست استعمال اور پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ فیصلوں پر عمل درآمد میں غیر ضروری تاخیر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوریا کی درآمد روکنے اور یوریا فیکٹریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی سے ایک سو تیس ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔                          

وزیر اعظم نے آئندہ ربیع کے فصل کے سیزن کے دوران یوریا کھاد کی بلا روک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت خزانہ، توانائی اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے فیصلوں کو سراہا۔                                                                                                                        

کابینہ کو کفایت شعاری کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔                              

وفاقی کابینہ نے کفایت شعاری کے اقدامات کو جاری رکھنے کی منظوری دی جس میں کابینہ کے ارکان کی رضاکارانہ تنخواہوں کی معافی، ضروری گاڑیوں کے علاوہ سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی شامل ہے۔    

اجلاس کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔                          

کابینہ نے ان واقعات میں ملوث دہشت گرد عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll