جی این این سوشل

دنیا

روس کے یوکرین نے مزید فضائی حملے ، 4 افراد ہلاک

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایاگیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روس کے یوکرین نے مزید فضائی حملے ، 4 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روس نےمنگل کو دوسرے دن بھی یوکرین کے متعدد علاقوں میں اہداف کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔یوکرین کی فوج کے مطابق روس کی طرف سے یہ حملے جنگ کے آغاز کے بعد پیر کو سب سے بڑے فضائی حملے کے ایک دن بعد کئے گئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح میں ایک ہوٹل پر حملے میں دو افراد زیپوریزہیا میں ڈرون حملوں میں دو افراد ہلاک ہوئے۔دنیپروپیٹروسک علاقے کے گورنر سرہی لیساک نے بتایا کہ کریوی ریح میں روسی حملے کا نشانہ بننے والے ہوٹل کے ملبے کے نیچے دو شہری اب بھی موجود ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں چھ دکانوں، چار بلند و بالا عمارتوں اور آٹھ کاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زیپوریزہیا کے گورنر ایوان فیدوروف نے بتایا کہ علاقے میں روسی ڈرون حملے سے دو افراد ہلاک اورچارذخمی ہوئے ۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پیر اور منگل کی درمیانی رات تین بار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ روسی فوج کی طرف سے ان حملوں کو روس کی سرزمین پر یوکرینی فوج کی تین ہفتے قبل شروع ہو نے والی کارروائی کا جواب قرار دیا گیا ہے جو روس کی طرف سے دوسری جنگ عظیم کے بعد اس طرح کی پہلی کارروائی ہے۔ی

وکرین کی فضائیہ نے کہا کہاس نے روسی ایئر فیلڈز سے ڈرون کے کئی گروپوں کی لانچنگ اور سٹریٹجک بمبار طیاروں ٹی یو ۔85 اور سپرسونک انٹرسیپٹر مگ ۔31 طیاروں کی پروازوں کو ریکارڈ کیاہے۔ دوسری طرف یوکرینی فوج نے روس کے سرحدی علاقے میں مزید پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ منگل کو یوکرین کے مختلف علاقوں میں روسی حملوں نے نقصانات کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ پیر کے روز حملوں میں یوکرین کے اہم توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں تمام مقررہ اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔پیر کو یوکرین کے مختلف علاقوں پر حملوں میں روس نے 200 سے زیادہ میزائل اور ڈرون داغے، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین میں ان روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز اقدام قرار دیاہے۔

کھیل

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب

 بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر سے باقاعدہ  چیئرمین آئی سی سی عہدے کا چارج سنبھالیں گے،جے شاہ جنوری 2021 سے بطور چئیرمین ایشین کرکٹ کونسل کام کر رہے ہیں ،جے شاہ کے علاوہ کسی نے آئی سی سی کی چئیرمین شپ کیلئے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

نومنتخب  چیئرمین آئی سی سی  جے شاہ کا کہنا ہے کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش  کروں گا،لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ 

کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں ،جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر جنرل لی کیا و منگ  نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔   

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت  نے دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے فوجی اور دفاعی تعاون، عوامی اور ثقافتی روابط مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور  دیا  اور چین کے ساتھ کھڑے ہونے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ  کیا۔  

اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا   چین پاکستان کا قابل اعتماد اور عظیم دوست ہے ، دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان سات دہائیوں پر محیط تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان چینی زبان سیکھنے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ، چینی زبان سیکھنے سے عوامی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی،اپنے گزشتہ دورِ صدارت میں پاک چین اقتصادی راہداری کا وژن پیش کیا، پاکستان اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دوطرفہ تعلقات پروان چڑھیں، پاکستان اور چین کو مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔  

پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کمانڈر لی کیاو منگ  نے کہا  دونوں ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت  کی اور جانی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔  

قبل ازیں  صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے خدمات کے اعتراف میں جنرل لی کیاومنگ کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز دیا ۔ 

چینی کمانڈر نے نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی، صدر آل پاکستان انجمن تاجران

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل کاروبار بند رکھیں گے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے، مذاکرات کے نام پر ہڑتال روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے۔

اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا قانون واپس ںہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے، خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے تاجر اتنا ٹیکس کہاں سے دیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll