اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے


لاہور/اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران زیریں سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، شمال مشرقی/وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش ہونے کی بھی متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی آج اور کل بارش کی پیشگوئی کردی۔
لاہور میں گزشتہ روز کی بارش سے موسم نہایت خوشگوار ہو گیا۔ شہر کے آج بھی آسمان پر بادلوں کا راج ہے اور ہوا میں نمی کی مقدار 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بھی پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 26 منٹ قبل

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 2 گھنٹے قبل

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 31 منٹ قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 22 منٹ قبل

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 7 منٹ قبل