پاکستان

فراڈ الیکشن باعث سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان

مُلکی آمدن نہیں ہے،قرض بڑھ رہے ہیں اور ملک تباہی کی جانب جارہا ہے، بانی چیئرمین

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 30th 2024, 2:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فراڈ الیکشن  باعث سیاسی عدم استحکام  اور دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، عمران خان

بانی چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ فراڈ الیکشن کے باعث ہم ایک طرف سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں اور دوسری طرف دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مُلکی آمدن نہیں ہے،قرض بڑھ رہے ہیں اور ملک تباہی کی جانب جارہا ہے،فراڈ الیکشن کی وجہ سے ہم سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں،دوسری جانب دہشتگردی بڑھ رہی ہے- ملک میں صوبائیت کا بہت بڑا خطرہ ہے۔

بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ  پہلے سنا تھا 50 سال میں سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی ہے اب پتہ چلا ہے کہ اس سال تاریخ کی سب سے کم سرمایہ کاری ملک میں آئی۔ ملکی امدن نہیں ہے قرض بڑھ رہے ہیں ملک تباہی کی جانب جا رہا ہے۔ ملک کے لیے معیشت سب سے بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جو حالات ہیں ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ بلوچوں کو ساتھ لے کر چلیں۔  پی ٹی آئی ملک کی واحد جماعت ہےجو چاروں صوبوں میں موجود ہے۔ ہم عوام کو متحد کر سکتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ہی عوام کا اکٹھا کرسکتی ہیں۔ جو یہ فیصلے کر رہے ہیں انہیں ملک کی فکر نہیں ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اباد جلسہ ملتوی کرنے پر کارکنان میں غصہ ہے برا بھلا کہہ رہے ہیں پارٹی میں لڑائی ختم نہیں ہو رہی ہے۔ برے وقت میں جو پارٹی چھوڑ کر گئے ان کے لیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ مجھے پتہ ہے برے وقت میں کون سے لوگ چھوڑ کر گئے۔ بہت کم ایسے لوگ ہیں جنہوں نے بہت مشکل وقت میں پارٹی کو مجبوری میں چھوڑا۔