- Home
- News
190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی
وکلا صفائی کی جانب سےتفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا، وکلا صفائی ظہیر عباس اور عثمان گِل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت وکلا صفائی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کے تفتیشی افسر عمر ندیم پر جرح کی گئی جو مکمل نہ ہوسکی۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے پر بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آٹھ سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے، نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے 190ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی، آئندہ سماعت پر بھی وکلا صفائی تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصا ف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران عدالت نے جیل انتظامیہ کو عمران خان کے بچوں سے فون پر بات کروانے کی ہدایت کردی تھی۔
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 27 minutes ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 16 minutes ago
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 12 minutes ago
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago