اسلام آباد: ذرائع کے مطابق دریاوں کے بہاومیں کمی، ڈیموں میں پانی کاذخیرہ تیزی سے ختم ہونےلگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پانی اوربجلی کا ایک اوربحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے،دریاوں کے بہاومیں کمی، ڈیموں میں پانی کاذخیرہ تیزی سے ختم ہونےلگا ہے۔
ذرائع آبی وسائل کے مطابق سکردواوردیگرشمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ، ایک ہفتہ یہی صورتحال رہی توپانی کا شارٹ فال 32 فیصد تک ہوسکتا ہے۔دریاوں میں پانی کا بہاو4 لاکھ 85 ہزارسے کم ہوکر2 لاکھ 58 ہزارکیوسک تک رہ گیا ہے۔
ذرائع آبی وسائل کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج مزید کم کردیا گیا ہے،وفاقی حکومت نےبجلی کی پیداوارکےلیےڈیموں سےپانی کا اخراج بڑھانے کی ہدایت کردی ہے تاہم ارسا نے منگلا اورتربیلاسے پانی کااخراج بڑھانے کی تجویزمسترد کردی ہے۔
ذرائع آبی وسائل کے مطابق بجلی کی پیداوارکےلیے پانی کا بحران پیدا نہیں کرسکتے،موجودہ صورتحال برقراررہی توتربیلااورمنگلا سے 3 ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل جائےگی، قادرپورگیس فیلڈ مرمت کےباعث بند رہے گی ،قادرپورگیس فیلڈ کی بندش سے ایل این جی کی ترسیل بھی متاثرہوگی ، سسٹم سے تھرمل بجلی کی بڑی مقداربھی نکل سکتی ہے۔

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 15 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 12 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 14 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 10 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 14 گھنٹے قبل