Advertisement
پاکستان

پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 3rd 2024, 6:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال، ناقابل تردید ثبوت منظر عام پر

اسلام آباد:پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال سے متعلق مزید ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر منظر عام پر آگئے ہیں۔ 

افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سے عالمی اور بالخصوص خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

افغان عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان سرزمین عالمی دہشت گردوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی جڑیں افغانستان میں ملتی ہیں۔ افغان حکومت کو بارہا اس مسئلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔ 

حالیہ طور پر خارجی خود کش بمبار روح اللہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد افغانستان میں موجود خوارج کی پشت پناہی کے ناقابل تردید شواہد ملے ہیں۔

خارجی روح اللہ نے اپنی ویڈیو میں خود اعتراف کیا ہے کہ اس نے خود بھی دس روز تک خودکش بمبار بننے کی تربیت حاصل کی ہے۔ 

اس نے مزید بتایا کہ صبغت اللہ، فاروق اور ذاکر نامی افراد خودکش حملوں کی تربیت دیتے ہیں۔ امان اللہ نامی شخص نے اسے بارڈر پار کرایا جہاں سجاد نامی شخص نے سلیمان سے ملوایا۔ سلیمان نے اسے ایک ٹرک پر سوار کیا، لیکن اسے سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

 

Advertisement
Advertisement